dreamweaver میں admin پینل

zahidartist

محفلین
کوئی بھائی بتا سکتا ہے کہ کیا dreamweaver میں کوئی ایسی option ہے جس سے ویب سائٹ کے پیچے ایڈمن پینل بنایا جا سکے
 
میرے خیال سے ایسا کوئی آپشن موجود نہیں۔ ایڈمن پینل بنانے کے لئے ڈریم ویور نہیں سرور سائیڈ پروگرامنگ لینگویج جیسے پی ایچ پی وغیرہ کی "خدمات" حاصل کرنی پڑینگی۔
 

علی خان

محفلین
میں بھی شعیب صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، کیونکہ اگر ایسا ہو سکتا تو پھر اسکے لئے ہمیں اتنے پاپڑ نہیں بھیلنے پڑتے، میں خود بھی ویب ڈیزائینگ کرتاہوں، لیکن ایڈمن پینل کے لئے اپنے کزن کی خدمات حاصل کرتا ہوں۔
یہ ویب سائٹ میں نے پچھلے ہی ہفتے بنائی ہے، مگر اسمیں فارم کو ایکٹیو کرنے کے لئے پی ایچ پی میں کام کرنا تھا، تو اسکے لئے میں نے اپنے کزن کی خدمات لی تھی۔
 

zahidartist

محفلین
لیکن اگر دیگھا جائے تو dreamweaver بھی php کی option رگھتا ہے تو کیا اس کے ذ ریعے ایڈمن پینل نہیں بنایا جا سکتا
 

علی خان

محفلین
میں اسکے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، اگر کوئی اور دوست اسکا جواب دے سکے ، تو میری بھی حاجت پوری ہو جائے گی۔
 
جس طرح ڈریم ویور میں ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کا کام کیا جاتا ہے اسی طرح پی ایچ پی کا بھی کیا جا سکتا ہے اور اس کے لیے بھی کافی ٹولز موجود ہیں ،لیکن ایڈمن پینل بنانے کیلئے آپ کی سرور سائڈ لیکنگویج سے واقفیت ضروری ہے ، چاہے وہ پی ایچ پی ہو یا اے ایس پی یا کوئی اور
ویسے ایڈمن پینل کیلئے کافی اوپن سورس سی ایم ایس موجود ہیں(ورڈ پریس ، جملہ ) ان کو استعمال کر لیں ،
 
Top