Airliners.net

ابوشامل

محفلین
ہوائی جہاز میں بیٹھنے اور بڑے ہو کر پائلٹ بننے کا شوق تقریباً ہر بچے کو ہوتا ہے اور بچپن کا یہی خواب اُس کی ان عظیم الجثہ مشینوں سے محبت کا باعث بنتا ہے۔ آپ کی خدمت میں ایک ایسی ویب سائٹ پیش کرتا ہوں جو ہر قسم کے ہوائی جہازوں کے حوالے سے بلا شبہ دنیا کی سب سے بہترین ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ کی خاص بات جہازوں کی تصاویر کے حوالے سے اس کا اعلٰی ترین معیار ہے، اور اس میں کام کرنے والی ایک ٹیم ہر اپ لوڈ کی گئی تصویر کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کے بعد اسے قبولیت کا درجہ دیتی ہے بصورت دیگر اسے حذف کر دیا جاتا ہے۔ اتنے کڑے معیار کے باوجود ویب سائٹ پر تصاویر کی تعداد "ایک کروڑ" سے زیادہ ہے جی ہاں ہوائی جہازوں کی ایک کروڑ تصاویر۔ اس ویب سائٹ پر پاکستان کی قومی ایئر لائن کے جہازوں کی تصاویر کی تعداد ہی ہزاروں میں ہوگی اور ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت تصویر۔ ملاحظہ کیجیے اور تبصروں سے نوازیے:

http://www.airliners.net/
 
Top