2020ء لوگوں کو نوکریاں دینے اور شرح نمو بڑھانے کا سال ہوگا، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
2009560-imran-1583245437-831-640x480.jpg

محروم طبقے اور زندگی کی ریس میں پیچھےرہ جانے والوں کی مدد کرے، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وسائل بہتر ہوجائیں گے تو سب سے زیادہ پیسہ ہاؤسنگ، تعلیم، انصاف پر خرچ کیا جائے گا، 2020ء لوگوں کو نوکریاں دینے اور شرح نمو بڑھانےکا سال ہوگا۔

کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اعتماد ہی خیراتی ادارے کی کامیابی کا رازہے، عوام کو اعتماد ہوجائے کہ ان کا پیسہ صحیح جگہ پرخرچ ہوگا تو وہ پیسہ دیتے ہیں، جب میں کینسراسپتال بنارہا تھا تو بتایا گیا کہ 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی، اس وقت یہ بہت مشکل تھا لیکن پھر لوگوں نے اعتماد کیا اور اب ہرسال عوام شوکت خانم کے لیے بڑھ چڑھ کرحصہ دیتے ہیں، خیراتی ادارے کی طرف سے کم لاگت گھروں کی فراہمی بڑااقدام ہے، لوگوں کو اخوت پروگرام پراعتماد ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتی ہے، یہ ریاست کا کام ہے کہ محروم طبقے اور زندگی کی ریس میں پیچھےرہ جانے والوں کی مدد کرے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کمزورطبقے کو اٹھائے، قرضہ دے کر گھر بنانے میں پاکستان برصغیرمیں سب سے پیچھے ہے، وسائل بہتر ہوجائیں گے تو سب سے زیادہ پیسہ ہاؤسنگ، تعلیم، انصاف پرخرچ کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کم تنخواہ دار طبقے کو چھت کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، کمزور طبقے کو سہارا دینے کا تصور ریاست مدینہ سے لیا، صحت انصاف کارڈ ملک میں ایک انقلاب ہے، کے پی حکومت نے تمام غریبوں کو صحت کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب میں 50 لاکھ ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جاچکے، غریب طبقے کو وسائل کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، اسلام آباد میں بلیو ایریا پروجیکٹ لانچ کر دیا گیا، پروجیکٹ سے ملنے والا پیسہ غریبوں کو گھروں کی فراہمی پرخرچ ہوگا، 2020ء لوگوں کو نوکریاں دینے اور شرح نمو بڑھانےکا سال ہوگا۔
 
جھوٹ اس رفتار سے بولو کہ وہ سچ معلوم ہونے لگے، تب مناسب وقت دیکھ کر اطمینان کے ساتھ یوٹرن لے لو۔ یوتھیوں کے لیڈر بن سکتے ہو!
 
جاسم محمد

محفلین
جھوٹ اس رفتار سے بولو کہ وہ سچ معلوم ہونے لگے، تب مناسب وقت دیکھ کر اطمینان کے ساتھ یوٹرن لے لو۔ یوتھیوں کے لیڈر بن سکتے ہو!
ایک اور لولی پوپ ۔۔۔۔۔۔۔۔
پچھلی حکومت میں ریکارڈ خسارے اور قرضے لے کر شرح نمو 5،8 فیصد تک پہنچانے والوں کے لالی پاپ پر واہ واہ کرنے والی قوم ، مضبوط معاشی بنیادوں پر معیشت کو استوار کرنے والی حکومت کے خلاف کیونکر نہ ہوگی۔
 
اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہنے والے زرداری اور نواز حکومت کے بھی برے اقدامات کے بھی خلاف ہی تھے۔

زرداری اور نواز شریف کا غلط کام کرنا نیازی صاحب کے غلط کاموں کو اچھائی کا سرٹیفکیٹ نہیں دلواسکتا۔
 
آورکزئی

محفلین
پچھلی حکومت میں ریکارڈ خسارے اور قرضے لے کر شرح نمو 5،8 فیصد تک پہنچانے والوں کے لالی پاپ پر واہ واہ کرنے والی قوم ، مضبوط معاشی بنیادوں پر معیشت کو استوار کرنے والی حکومت کے خلاف کیونکر نہ ہوگی۔
انہی باتوں کو بنیاد بنا کر کب تک اپنی نا اہلی چھپاتے پھیروگے؟ اپ لوگوں کا بھی احتساب ہوگا۔۔۔ وہ بی ار ٹی کا ہو۔۔۔ ملام جبہ کا ہو۔۔۔۔۔ میلئین ٹریز کا ہو۔۔۔۔ یا ایسے بہت سے
 
جان بوجھ کر بذریعہ کرپشن و کک بیکس قومی خزانہ کو چونا لگانا اور کوتاہی میں کوئی عوامی فلاح کا پراجیکٹ خراب کر دینے میں فرق ہے۔ تحریک انصاف کا اس حوالہ سے ن لیگ اور پی پی پی سے موازنہ آسمان اور زمین کے موازنہ کے برابر ہے۔
 
Top