 پائی رے پائی

محمد نعمان

محفلین
1۔ پائی دراصل وه تعداد ہے جتنی بار کسی دائرے کا قطر اسکے محیط کے گرد لپیٹا جا سکتا ہے۔ یعنی اگر کسی دائرے کا قطر آر ہو اور اس کا محیط سی ہو، تو پائی کی قیمت آر/سی ہو گی۔
2۔ پائی کی حتمی قیمت آج تک نامعلوم ہے۔
3۔ پائی کی قیمت میں اعداد کی ترتیب '' بے ترتیب '' ہے یعنی رینڈومائز ہے۔
4۔ اعشاریہ کے پہلے دس درجوں تک پائی کی درست قیمت درج ذیل ہے:
3.141592653589793238462643383279502884197169399375
10582097494459230
78164062862089986280348253421170679
5۔نصابی کتابوں میں پائی کی قیمت عام طور پر ٢٢/٧ لکھی جاتی ہے۔ یہ قیمت0.04025 فی صد غلط ہے۔
6۔پائی کے لیے ایک اور کسر 355/113 بھی استعمال کی جاتی ہے ۔یہ قیمت 0.0000000849 فیصد غلط ہے۔
7۔ پائی کے لیے ذیاده درست کسر104348/33215 ہے جس کی قیمت میں صرف 0.00000001056 فیصد غلطی ہے۔
8۔ پائی کی قیمت لاتعداد سائنسی مساواتوں میں استعمال کی جاتی ہے جن میں ڈی این اے کی دوہری چکر دار ساخت بیان کرنے والی مساواتیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوه نظریہ اضافت کی بھی کئی مساواتوں میں پائی کا استعمال کیا گیا ھے۔ کوانٹم میکانیات کی مساواتیں شاید پائی کو استعمال کیے بغیر مکمل بھی نہ ہو سکیں۔ علاوه ازیں اُن میں پائی کا استعمال لازم کا درجہ رکھتا ہے جو کسی گول شکل یا کسی گول مظہر کو بیان کرتی ہیں۔
کمپیوٹر ساینس میں تھری ڈی گرافکس تیار کرنے کے لیے پائی کا بہت ذیاده استعمال ہوتا ہے۔
9۔پائی کی قیمت کے پہلے اکتیس اعداد میں کوئی صفر شامل نہیں۔
10۔ بابُل کے باشندوں نے پہلی بار پائی کی قیمت ٢٠٠٠ قبل مسیح میں دریافت کی تھی۔ ان کے مطابق پائی کی قیمت ٢۵/٨ ہے جس کی اعشاری قیمت ١٢۵۔٣ ہے۔
11۔ پائی کے لیے یونانی حرف کا استعمال سب سے پہلے ولیم جونز نے ١٧٠٦ میں کیا۔ پائی یونانی حرف کا ١٦واں حرف تہجی ہے۔
12۔ اگر کوئی معلومہ کائنات کا (جو گول تصور کی جاتی ہے ) محیط معلوم کرنا چاہے تو اسے پائی کی صرف ٣٩ اعداد تک درست قیمت درکار ہو گی۔ اس کے نتیجے میں کا ئنات کے محیط میں غلطی کا امکان صرف ایک پروٹان
کے نصف قطر کے برابر ہو گا۔
13۔ 1949ء میں مشہور زمانہ اور پہلے الیکٹرانک کمپیوٹر نے ٢٠٣٧ اعداد تک پائی کی قیمت معلوم کرنے کے لیے تقریبََا٧٠ًً گھنٹے لگائے تھے۔
14۔پائی ڈے ہر سال 14 مارچ کو ١ بج کر ۵٩ منٹ پر منایا جاتا ہے کیونکہ اس وقت امریکی حساب سے تاریخ اور وقت 3/14 ١:۵٩ لکھی جاتی ہے جبکہ پائی کی قیمت تقریبا 14159۔3 ہے۔
15۔ ہائر ویوکی گوٹو موجوده پائی میموری چیمپئین ہے جسے 42000 درجے تک پائی کی درُست قیمت یاد ہے۔

یہ مضمون ماھنامہ گلوبل سائنس اگست 2005 سے لیا گیا ہے
 
Top