’شام کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے‘

130425165329_syria_mortar_304x171_afp_nocredit.jpg


امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلجنس ایجنسیوں کو’ قدرے کم اعتماد‘ سے سمجھتی ہیں کہ شامی حکومت باغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کےدورے کے دوران امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ شامی فوج باغیوں کے خلاف سرن گیس کا استعمال کر رہی ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے واضح نہیں کیا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کب اور کہاں کیاگیا ہے۔ البتہ امریکی دفاع نے واضح کیا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کم پیمانے پر کیاگیا ہے۔
امریکہ انتظامیہ نے ماضی میں شام کی حکومت کو متنبہ کیا تھا کہ اگر اس نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو وہ انتہائی خطرے کی لائن کو عبور کر رہی ہو گی۔
شام کی حکومت نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔

بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
Top