’دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں کا استعمال کرنا چاہیے‘

’دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں کا استعمال کرنا چاہیے‘
بھارت کے وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ملک کے وزیرِ دفاع کے اس بیان کی حمایت کی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ بھارت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں کا استعمال کرنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ’پوری دنیا کو پتہ ہے کہ دہشت گردی کی پشت پناہی کون کر رہا ہے‘؟
خیال رہے کہ بھارت کے وزیرِ دفاع منوہر پاریکر نے گذشتہ دنوں ایک پروگرام میں کہا تھا کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کےلیے دہشت گردوں کو ہی استعمال کرنا چاہیے۔
انھوں نےکہا ’یہ ضروری نہیں ہے کہ دہشت گردوں کوختم کرنے کے لیے ہمیشہ ہمارے فوجی ہی لڑیں۔ ہمیں دہشت گردوں کو مارنے کے لیے دہشت گرد استعمال کرنے چاہيئں۔‘
بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر پاکستان کو تشویش
پاکستان کے وزیرِ اعطم نواز شریف کے سلامتی امور کے قومی مشیر سرتاج عزیزنے بھارتی وزیرِ دفاع منوہر پاریکر کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے پاکستان کےان اندیشوں کی توثیق ہوتی ہے کہ بھارت پاکستان کے بعض علاقوں میں ’دہشت گردانہ‘ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
انھوں نےکہا ’ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ملک کی منتخب حکومت کے وزیر نے کھلے بندوں دہشت گردی روکنے کے بہانے دہشت گردی کے استعمال کی بات کی ہو۔‘
انھوں نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ طریقے سے اپنے ہمسائے سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔
پاکستان کے مشیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کا مشترکہ مسئلہ ہے اور دونوں کو مشترکہ طور پر اس کو ختم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے سرتاج عزیز کے ردِ رعمل کا جواب دیتے ہوئے کہا ’سب کو معلوم ہے کہ کون دہشت گردی میں ملوث ہے۔‘؟
بھارتی وزیرِ داخلہ نے کہا ’میں پاکستان سے یہ توقع کروں گا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں بھارت کےساتھ مکمل تعاون کرے گا خاص طور پران حالات میں جب کہ اب وہ وہ خود دہشت گردی کا شکار ہے۔
منوہر پاریکر اور راج ناتھ سنگھ کے بیانات ایک ایسے وقت میں آئے جب بھارت پاکستان تعلقات سر مہری کا شکار ہیں۔
حالیہ مہینوں میں کئی بھارتی رہنماؤں نے پاکستان کے خلاف سخت بیانات دیے ہیں۔
کراچی میں حالیہ دنوں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں پاکستانی حکام بھارتی خفیہ ادارے را کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔
 
اب اب نہج تک پہنچ چکی ہے کہ بی جے پی حکومت کھلم کھلا پاکستان میں دہشت گردی کرانے کا اعتراف کر رہی ہے۔
یہ لوگ حالات کو کس طرف لے جانا چاہتے ہیں؟
 
Top