یہ سنگ واں كے تو رو رہے ہیں

عربى قصیدہ : محمد العرفی ،،، منظوم ترجمہ : اسامہ جمشیدؔ
ارے سمندر نہ رو نہ ہمكو رلا .... خدایا
نگل ہی جا تو یہ اپنے آنسو كے تیرے آنسو ستا رہے ہیں
ارے سمندر ... تو كب یہ سمجھے كے موج اپنا وطن بنی ہے
پناہ دے جو ہمیں زمیں پر وہ ملك دھرتی پہ اب نہیں ہے
ارے سمندر نہ رو وہاں كے تو باسیوں پر
جہاں كے سلطاں نہ رو سكے ہوں
یہ سنگ واں كے تو رو رہے ہیں
یہ ننھنے مہماں پہ سارے دیسوں كے در مقفل پڑے ہوئے ہیں
میں دیكھتا ہوں ... ارے سمندر ... كے آسماں ہی ہماری خاطر كھلا ہوا ہے
https://www.facebook.com/usama.jamshaid.9
 
Top