یہ سارا کھیل تماشا اسی بشر سے ھے کیا ؟

anwarjamal

محفلین
فرشتے پوچھتے ہیں وجہ _ خير وشر سے ھے کیا

یہ سارا کھیل تماشا اسی بشر سے ھے کیا

کسی درخت کے نزدیک کیوں نہیں جاتا

یہ دل کھنچا ہوا اب تک کسی شجر سے ھے کیا

محبتوں میں بھی اندیشہ ء ضرر کیسا ؟

مرے جنوں کا تعلق بھی میرے سر سے ھے کیا

یہ لوگ کیوں نہیں لڑتے سفر کی سختی سے

بہادری کا تقاضا بھی راہبر سے ھے کیا ؟

یہ صرف ایک دکھاوا ھے اور کچھ بھی نہیں

بھلا قبول _ دعا شرط _ چشم _ تر سے ھے کیا ؟

ہمارے لوگ ہیں خوابوں میں رہنے والے لوگ

کسی کو ہمت _ بیدارئ سحر سے ھے کیا ؟

کوئی برا کہے خود کو ، کوئی زمانے کو

یہ فرق فرق بھی انور نظر نظر سے ھے کیا

انور جمال انور
 
Top