یکجہتی


نہ نفرت ہو نہ دہشت ہو،یہاں ہو اُنس ہمدردی
میرے اس ملک میں تو ہر طرف ہو امن و یکجہتی
نہ مسجد کی شہادت ہو نہ مندر کو کوئی توڑے
رہیں سب مل کے آپس میں کہ ہے یہ ملک جمہوری
نہ ہندو اور مسلم سکھ عیسائی میں لڑائی ہو
نہ آپس میں ہو نا چاقی ، کریں سب سب کی دلجوئی
دعا عارف کی ہے اس ملک میں امن و اماں پھیلے
ختم ہوں ملک کے دشمن ، یہاں قائم ہو یکجہتی
محمد عارف باللہ القاسمی
 
Top