یوکرین میں فوجی مداخلت کی روس کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، اوباما کا دھمکی

حسینی

محفلین
یوکرین میں فوجی مداخلت کی روس کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، اوباما کا دھمکی
231952-Obama-1393669665-180-640x480.jpg

یوکرین کی خود مختاری میں کسی بھی قسم کی مداخلت تباہ کن ہو گی، امریکی صدر فوٹو؛ اے ایف پی

واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما نے روس کو خبر دار کیا ہے کہ یوکرین میں فوجی مداخلت کی ماسکو کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ واشنگٹن کو یوکرین میں روسی فوج کی مداخلت کے حوالے سے خبروں پر شدید تشویش ہے، اوباما کا کہنا تھا یوکرین کی خود مختاری میں کسی بھی قسم کی مداخلت تباہ کن ہو گی جس کی روس کو بھاری قیمت بھی ادا کرنی پڑے گی۔

دوسری جانب یوکرین کے عبوری صدر الیکزینڈر ٹرچینوو نے امریکی صدر باراک اوباما سے اپیل کی کہ روس کی جانب سے کریمیا میں سرکاری عمارتوں اور سیوسٹو پول کے ہوائی اڈے پر فوج کے ذریعے سے قبضہ ننگی جارحیت’ہے جسے فوری طور پر رکوایا جائے جب کہ روس نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ یوکرین میں ان کی فوج چڑھائی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین میں گزشتہ 2 ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے بعد گزشتہ ہفتے مشتعل مظاہرین نے معزول صدر وکٹر یانوکووچ کی سرکاری رہائش گاہ پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سے وہ روپوش ہیں۔
 
Top