گھریلو کچرے سے گیس بنانا ممکن

عثمان رضا

محفلین
090904101201_bio_gas_226.jpg

بجلی کے شدید بحران سے نمٹنے کے لیے جہاں حکومتِ پاکستان کرائے کے بجلی گھروں جیسے ہنگامی مگر مہنگے منصوبوں پر کام کر رہی ہے وہیں ملک کے ایک پسماندہ حصے کے ایک انجینیئر اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے بجلی اورگیس اپنے گھر میں ہی مفت پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

شفقت مصطفیٰ جنوبی پنجاب کے شہر جھنگ میں متبادل ذریعۂ توانائی سے بجلی بنانے والے ایک پلانٹ میں آپریشن مینیجر ہیں۔ بحران کی وجہ سے بجلی کی آنکھ مچولی، بڑھتے ہوئے نرخوں اور گیس کے بِلوں سے تنگ آ کر شفقت نے اپنی مدد آپ کے تحت خود بجلی اور گیس پیدا کرنے کی کوششیں شروع کیں جس میں وہ کامیاب بھی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بائیو گیس کے ذریعے ناصرف اپنے گھر کا چولہا جلایا ہے بلکہ اسی بائیوگیس پر گیس سے چلنے والا جنریٹر استعمال کرتے ہوئے بجلی بھی پیدا کی ہے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک مِنی بائیو گیس پلانٹ تیار کر کے اپنے گھر کی چھت پر نصب کر لیا ہے۔

مآخذ و مزید
 

محمدصابر

محفلین
کچھ عرصہ پہلے نیشنل جیوگرافک پر ایک ڈاکیومنٹری دیکھی تھی جس میں بائیو گیس سے انہوں نے گھر کا چولہا تو جلا لیا تھا لیکن جنریٹر چلانے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ اس طرح اس پاکستانی نے بہتر کام کیا ہے۔
 
Top