گوگل کی فیس پرمبنی نئی سروس

راج

محفلین
20061110103843_42296878_google203getty.gif


سرچ انجن گوگل نے چھوٹی کمپنیوں کے لیے پیسے کے عوض مخصوص سروسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ ویب اپلیکیشن سے متعلق یہ سروسز کافی مقبول ہوگي۔

فیس کے عوض سروسز میں زیادہ مواد فراہم کیے جانے کے ساتھ ساتھ، فون کے ذریعے مدد، جی میل کلینڈر، ورلڈ پروسیسنگ اور میسجنگ پیکج بھی شامل ہوگا۔

ادھر بی ٹی ( برٹش ٹیلی فون) اور مائیکروسافٹ نے ویب پر مبنی نئے پروگرام کے لیے مشترکہ طور پر مارکیٹ کی تلاش کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق گوگل نے مائیکروسافٹ کمپنی کے انہیں منصوبوں کے مقابلے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔

گوگل کی نئی سروس پچاس ڈالر میں دستیاب ہوگی جس کے لیے کمپنی ہمہ وقت فون پرمدد کو یقینی بنائےگي اور ایک ای میل اکاؤنٹ کو دس گیگا بائٹ سٹور کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

گوگل نےای میل، ورلڈ پروسیسنگ اور کلینڈر جیسے پروگرام پر مبنی ایسا ہی ایک پروگرام اگست میں مفت شروع کیا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کا اس کے تحت تجارتی اداروں نے ایک لاکھ سے بھی زیادہ اکاؤنٹ کھو لے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق گوگل نے صارفین کے لیے یہ پروگرام مائیکروسافٹ آفس دوہزار سات کے متبادل کے طور پر پیش کیا ہے۔ نیوکلیئر ریسرچ کی ریبیکا ویٹ مین نے کہا ’ مائیکروسافٹ کے لیے یہ بہت برا ہوا ہے، یہ ان کے لیے ایک کاری ضرب ہے۔‘

مائیکروسافٹ نے بی ٹی کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس کے تحت فیس کے عوض وہ اپنے پروگرام تجارتی کمپنیوں کواستعمال کرنے دیں گے لیکن ان کی میزبانی خود ان کے ہاتھ میں ہوگی۔

بی ٹی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ پروگرام بنانے کی پیش کش جلد ہی سافٹ ویئر کمپنیوں کی جائےگی اور موسم گرما تک انہیں لانچ کر دیا جائےگا۔
 

wahab49

محفلین
بہت خوب۔ گوگل عرصہ دراز سے کوشاں ھے۔
ویسے ایک بات اچھی ھے کہ صحتمند متابلے کی اس ڈور کا فائدہ صارفین کو پہنچے گا۔جس کا نتیجہ خوب سے خوب تر ھوگا۔
 

راج

محفلین
بدتمیز صاحب ناراض نہ ہوں میں اگلی بار اس بات کا خیال رکھوں گا اور آپ کا شکریہ بھی ادا کرتا چلوں جو آپ نے میری رہنمائی فرمائی-

:music:
 

بدتمیز

محفلین
ارے صاحب میں کہاں ناراض ہوا۔ ناراض نہیں‌ہوتا۔ غصہ ہوتا ہوں۔ اور تب بڑا کاٹ دار لہجہ ہوتا ہے میرا۔ ابھی تو میں‌ معصوم درخواست کر رہا تھا :twisted:
 
Top