گوگل کیا کیا حیرت انگیز لانے والا ہے

گوگل کاسالانہ ایونٹ پر نئی ایپس کا اعلان
گوگل نے حال ہی میں اپنا سالانہ ایونٹ 'آئی او' منعقد کیا، جس کے دوران گوگل نے مداحوں اور ڈیولپرز کو گزشتہ سال سے جاری پروجیکٹس سے آگاہ کیا جبکہ وہ تمام معلومات فراہم کیں جس پر کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں۔

ایونٹ کے دوران گوگل نے اپنی نئی اپ ڈیٹس، ایپ اور سروس میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا اعلان کیا اور کچھ نئے فیچرز بھی پیش کیے گئے۔

گوگل نے جو بھی نئے پروجیکٹس اور اپڈیٹس پیش کیے ہیں ان کو ذرائع ابلاغ میں کافی کوریج ملی۔

گوگل اسسٹنٹ
573db9af46a90.jpg

فوٹو بشکریہ گوگل


گوگل اسسٹنٹ بنیادی طور پر گوگل کو استعمال کرنے کا ایک ذاتی طریقہ ہے۔

اس دوران آپ گوگل سے سوالات پوچھ سکتے ہیں اور بات چیت بھی کر سکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل باآسانی آپ کے بولنے کے طریقے کو سمجھ جائے گا۔

گوگل ہوم
573db9af63689.jpg

فوٹو بشکریہ گوگل


گوگل ہوم آواز پر قابو پانے والا ایک اسپیکر ہے جس کی مدد سے آپ ویب پر کوئی بھی چیز ڈھونڈ سکتے ہیں، میوزک سن سکتے ہیں، بنیادی طور پر یہ گوگل سے متعلق ہر کام میں آپ کی مدد کریں گی اور اس کے لیے آپ کو صرف اپنی آواز کا استعمال کرنا ہوگا۔

گوگل کی نئی میسجنگ ایپ Allo
573db9b2e53e6.jpg

فوٹو بشکریہ گوگل


گوگل کی یہ نئی ایپ باقی میسنجر ایپ سے کافی زیادہ سمارٹ ہے۔

یہ وقت کے ساتھ اس بات کا اندازہ لگا لے گی کہ آپ لوگوں سے ٹیکسٹ پر کس انداز میں بات کر رہے ہیں جس کے بعد اگلا میسج یہ آپ کو شارٹ میں لکھ کر دے گا جس سے آپ کو دوبارہ مکمل میسج لکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ویڈیو کالنگ ایپ Duo
573db9af65509.jpg

فوٹو بشکریہ گوگل


اس ویڈیو کالنگ ایپ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کال اٹھانے سے قبل ہی آپ کو اس شحص کی ویڈیو دکھا دے گی جو آپ کو کال کر رہا ہوگا۔

نئے اینڈرائڈ فیچرز
573db9b2b8522.jpg

فوٹو بشکریہ گوگل


گوگل نے اپنے متعدد اینڈرائڈ فیچرز متعارف کروائے جس میں اینڈرائڈ این اور اینڈرائڈ مارش میلو شامل ہیں۔

گیمز کے لیے ڈے ڈریم ایپ
573db9b31924a.jpg

فوٹو بشکریہ گوگل


گوگل نے ایک ایسی ڈے ڈریم ایپ بھی متعارف کروائی جس کے ذریعے ورچوئل گیمز کھیل سکتے ہیں ساتھ ساتھ ایپس اور ویڈیوز کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ کیے بغیر ایپ کا استعمال
573db9b096240.jpg

فوٹو بشکریہ گوگل


گوگل کی فوری ایپ کے ذریعے آپ بغیر ڈاؤن لوڈ کیے کئی ایپس کا استعمال کر سکتے ہیں جس سے اب آن لائن شاپنگ بھی کی جاسکتی ہے۔

گوگل کی اینڈرائڈ واچ
573db9af75c9f.jpg

فوٹو بشکریہ گوگل


اس شاندار گھڑی کے ذریعے آپ کئی ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں، اس گھڑی کا نام 2.0 رکھا گیا ہے جو ایک وقت میں آپ کو فٹنس ایپ، اسٹاک ایکسچینج کی ایپ اور کیلنڈر ایپ دکھا سکتی ہے
 

یاز

محفلین
آج کے دور میں جنابِ گوگل اس مصرعے کی عملی تفسیر ہیں کہ
محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی
 
پچھلے دنوں کہیں پڑھا کہ ایک پرائیویٹ چینل پر ایک خاتون بچوں کے لئے بنائے گئے ایک سرچ انجن پر رپورٹ کر رہی تھیں۔
انہوں نے کچھ اس طرح کہا کہ "اس سرچ انجن پر بچے فلاں فلاں چیز 'گوگل 'کر سکتے ہیں"۔
 
Top