گوگل ڈاکس کے بارے میں معلوماتی مواد

لائبریری میں کتابیں لکھنے اور پروف کرنے کے لیے گوگل ڈاکس کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے جس سے کچھ لوگ واقف نہیں ہیں۔ اس دھاگے کا مقصد ہے کہ گوگل ڈاکس سے متعلق معلوماتی ویڈیو ، تصاویر اور اہم معلومات شامل کی جائیں تاکہ اس مفت ایپ کی افادیت واضح ہو۔

گوگل ڈاکس 2020 کے بارے میں ایک مختصر ٹیوٹوریل
 
فیس بک پر گوگل ڈاکس سے متعلق محمد سلیم تحریر

جو لوگ لکھنے کا شوق رکھتے ہیں اور اپنی تحاریر کو آن لائن محفوظ رکھنا چاہتے ہیں ان کے لیئے گوگل ڈاکس ایک بہترین ایپ ہے ۔
اس ایپ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں محفوظ کی گئی تحاریر آپ کے Gmail اکاؤنٹ میں محفوظ رہتی ہیں ۔ یعنی آپ کی تحاریر آپ کی موبائل میموری پر بوجھ نہیں بنتیں ۔ پھر اگر آپ کا موبائل چوری ہو جائے یا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تب بھی آپ کسی دوسرے موبائل سے اپنا gmail اکاؤنٹ لاگ ان کر کے تحاریر تک دوبارہ پہنچ سکتے ہیں ۔
آپ کو اس کے لیئے محض ایک gmail اکاؤنٹ کی ضرورت ہے ۔ اس کے بعد آپ اپنے موبائل کے پلے اسٹور سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔
گوگل ڈاکس کو کھولتے ہی آپ کو اسکرین پر نیچے دائیں ہاتھ پر سرخ دائرے میں جمع کا نشان نظر آئے گا ۔ اس کو ٹچ کرنے پر تین آپشنز سامنے آئیں گے ۔
پہلا Choose template
اس میں آپ کو مختلف templates ملیں گے کہ آیا آپ نے اپنی CV بنانی ہے یا Letter لکھنا ہے ۔
دوسرا آپشن New Word file کا ہے ۔ اس میں آپ کو مائکرو سافٹ آفس کے Word کے فنکشنز مل جائیں گے ۔
اور تیسرا آپشن New Docs file کا ہے ۔ اسے کلک کرتے ہی آپ کے سامنے ایک نئی فائل کا پیج کھل جائے گا ۔
اس صفحے پر آپ اپنی تحریر لکھیں ۔ محفوظ کرنے کی فکر کی ضرورت نہیں ۔ یہ آٹو سیو ہے ۔ جب تک آپ خود کچھ نہ مٹائیں تب تک فائل سیو رہے گی ۔ اگر آپ آن لائن ہیں تو آپ کی تحریر آپ کے اکاؤنٹ میں آن لائن سیو ہوتی چلی جائے گی اور آپ کسی دوسری ڈیوائس سے بھی اس تک پہنچ سکتے ہیں اور ایڈٹ کر سکتے ہیں ۔ لیکن اگر آپ آف لائن بھی ہیں تب بھی آپ کی تحریر محفوظ ضرور رہے گی لیکن آپ کسی دوسری ڈیوائس سے اسے استعمال نہیں کر سکتے ۔ پھر آپ جیسے ہی آن لائن ہو گے تو یہ تحریر آپ کے اکاؤنٹ میں سیو ہو جائے گی ۔
آپ تحریر کو اپنی مرضی سے عنوان دے کر سیو کر سکتے ہیں ۔ اگر عنوان نہیں دیں گے تب بھی یہ untitled document کے نام سے سیو ہو جائے گی ۔
اس میں فونٹس کی تبدیلی کے تمام وہی فنکشنز موجود ہیں جو word یا کسی دوسرے ایپ میں ہوتے ہیں ۔
اس میں insert کا آپشن ہے جس سے آپ اپنی تحریر میں کوئی تصویر لنک یا ٹیبل وغیرہ ڈال سکتے ہیں ۔
سرچ کا بہترین آپشن ہے ۔ اگر آپ کسی ایک لفظ کو سرچ کریں تو وہ تمام تحریریں جس میں آپ نے وہ لفظ لکھا ہے آپ کے سامنے ہوں گی ۔ چاہے وہ لفظ عنوان میں ہو یا تحریر میں ۔
شیئر کا آپشن ہے جس سے آپ اسی ڈاکومنٹ کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں ۔ واٹس ایپ کر سکتے ہیں ۔
یہاں لکھ کر اسے کاپی کر کے محفل پر پیسٹ کر دینا زیادہ آسان ہے اور محفوظ بھی ۔
 
Top