گوگل نے ہندوستان کی بات مان لی

راج

محفلین
banner.gif


_42534587_earth-digitalglobe203.jpg


دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ کمپنی گوگل نے ہندوستان سے متعلق کچھ اہم تصاویر کو دھندلا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت ہند اور گوگل کے درمیان بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہندوستان کی حکومت نے سکیورٹی سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حساس عمارتوں اور علاقوں کی تصاویر کو دھندلا کر دیا جائے۔

حکومت ایسے مقامات کی ایک فہرست تیار کر رہی ہے۔جنہیں حساس کہا جاتا ہے۔ان میں فوجی اڈے اور کچھ سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔

کئی دوسرے ممالک کی حکومتوں کی درخواست پر پہلے بھی گوگل ارتھ سے کچھ مقامات کی تصاویر دھندلی کی جا چکی ہیں یا پھر اب وہ مقامات دیکھے نہیں جا سکتے۔ان میں جوہری تنصیبات کے ساتھ ساتھ سرکاری اور سکیورٹی اداروں کی تصاویر شامل ہیں۔

ہندوستانی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی حکومت کا کہنا تھا کہ عمارتوں کے تفصیلی پلان اور نقشے شدت پسندوں کے لئے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ان تصاویر اور نقشوں کی مدد سے شدت پسند آسانی سے حملہ کر سکتے ہیں۔

2005 میں اس سروس کے شروع ہونے کے بعد ہی ہندوستان نے پہلی مرتبہ اپنے خدشات ظاہر کیے تھے۔

گوگل ارتھ ایک ایسا پروگرام ہے جس کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔اور لوگ سیٹلائٹ تصاویر کے ڈیٹا بیس میں جاکر انہیں دیکھ سکتے ہیں۔
 
Top