گوگل سرچ انجن کو حساب کے لیے استعمال کیجیے۔

خواجہ طلحہ

محفلین
گوگل مستقل اپنے سرچ انجن میں نئی نئی خاصیتیں شامل کرتا رہتا ہے، جسکی وجہ سے یہ دوسرے سرچ انجنوں میں ممتاز رہتا ہے۔ایک زبردست سہولت ،جو گوگل سرچ انجن میں شامل ہے،وہ ہے سرچ بکس کی مدد سے ریاضی کی مساواتوں کی کیلکولیشن۔یعنی ریاضی کی عمومی مساواتوں کے فوری جواب کے لیے کیلکولیٹر کی بجائے سرچ بکس بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مثلا اگر آپ لکھیں 20+80 تو گوگل کا جواب ہوگا۔ ​

اسی طرح آپ کچھ پیچیدہ حسابات بھی سرچ بکس کے ذریعے کرسکتے ہیں۔جیسا کہ پیمائش اور وزن کا تبادلہ کرنا​

فرض کریں کہ آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ 14 پاونڈ میں کتنے اونسز ہوتے ہیں۔ اس کے لیے آپ سرچ بکس میں لکھیے ​

14 pounds to ounces​

اس کیوری کا جواب ذیل کا ملے گا۔​

اسی طرح​

half of 10 kilograms in grams​


کا جواب ہوگا​

(half 10) kilograms = 5 000 grams​

اور
square root of 27 times 8​

کا جواب ہوگا۔​

square root(27) times 8 = 41.5692194​

n30.jpg

سورس​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top