گولڈن گلوبز فلم ایوا رڈز

expensive beauty

محفلین
سلم ڈاگ ملینیئر میدان مار گئی

ہالی وڈ میں اتوار کی شام ہونے والی گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب میں سلم ڈاگ ملینیئرکو سب سے زیادہ اعزازات سے نوازا گیا۔ اس فلم کی کہانی کا تعلق بھارتی شہر ممبئی سے ہے۔ اس فلم کے موسیقار اے آر رحمٰن کو بہترین موسیقی کے ضمن میں انعام سے نوازا گیا۔

سلم ڈاگ ملینیئر ایک یتیم بچے کی کہانی ہے جو محبت کی تلاش میں ہے اور بھارت کا بڑا انعامی مقابلہ ’کون بنے کا کروڑ پتی‘ جیتنے کی توقع رکھتا ہے۔ اس فلم کو بہترین ڈرامہ فلم قرار دیا گیا۔
اس فلم کے سکرین پلے رائٹرف نے بھی ایوارڈ جیتے جب کہ فلم کے ڈائریکٹر ڈینی بوئل کو بہترین ڈائریکٹر قرار دیا گیا۔

ٹائی ٹینک کی ہیروئن کیٹ ونسلٹ کوہالوکاسٹ کے موضوع پر بنی ہوئی فلم’دی ریڈر‘میں اداکاری پر بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیااورانہیں فلم ’ریوولواشنری روڈ‘ میں اپنی اداکاری کی بنا پر بہترین ڈرامٹکب ایکسٹریس قرار دیا گیا۔اس فلم میں انہوں نے 1950ء کے زمانے کے امریکہ میں ایک گھریلو بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔

بہترین میوزیکل یا کامیڈی کیٹیگری کا ایوارڈ وڈی ایلن کی فلم ’وکی کرسٹینا بارسیلونا‘ نے حاصل کیا۔
مکی رورک کو ڈرامہ فلم ’دی ریسلر‘ میں بہترین اداکار قرار دیا گیا۔ یہ فلم ایک ایسے سابقہ جنگ جو کے بارے میں ہے جسے اپنی قسمت آزمانے کا آخری موقع ملتا ہے۔

ہیتھ لیجرکو،جو پچھلے سال دوا کی زیادہ مقدار پینے کے باعث غنودگی کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے تھے، بیٹ مین سلسلے کی فلم ’دی ڈارک نائٹ‘ میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ڈارک نائٹ فلم کے ڈائریکٹر کا کہناہے کہ لیجر کی موت سے سینما کی دنیا میں خلاپیدا ہوگیا ہے۔

کولن فیریل کو میوزیکل یا کامیڈی فلم کی کیٹیگری میں فلم ’ان بروگیز‘ میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ فلم ’ ہیپی گو لکی‘میں ایک خوش فہم استانی کا کردار اداکرنے اور روبوٹس کے درمیان محبت کے موضوع پر بنائی جانے والی اینی میٹڈ فلم’ وال ای‘ پر سیلی ہو کنگز نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا۔

اسرائیلی فلم ساز ایری فول مین کی فلم ’والٹز ود بشیر‘ کو بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا ایوارڈ ملا۔اس فلم کی کہانی ایک ایسے سپاہی کے بارے میں جو 1982ءمیں لبنان پر حملے کی یادوں میں الجھا ہوا ہے۔


کیٹ ونسلٹ نے بہترین اداکارہ کا انعام حاصل کیا
فلم ڈائریکٹر سٹیون سپیل برگ کو فلم کی دنیا میں اپنی 40 سالہ خدمات پر لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

گولڈن گلوبز کے ایوارڈز کا فیصلہ ہالی وڈ میں تقریباً 90 غیر ملکی صحافی کرتے ہیں۔فلم انڈسٹری ان ایوارڈز کو بہت اہمیت دیتی ہے کیونکہ یہ انتخاب بعض اوقات سب سے اہم فلمی ایوارڈ آسکر کے رجحان کی نشان دہی کرتا ہے جو فروری میں دیے جاتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
SlumDog Millionaire یہ فلم میں نے اتار لی ہے۔ ابھی تک اسکا DvdScr ہی آیا ہے۔ Dvdrip کا انتظار ہے۔ بہت ہی عمدہ کہانی اور کاسٹننگ ہے۔ ٹریلر:
 
Top