گرافکس ڈیزائینگ کا سلسلہ

فقیر مدینہ

محفلین
السلام و علیکم
تمام دوست احباب کو میرا سلام ۔ فقیر کا آج اس لڑی بنانے کا مقصد کچھ نہین بس صرف یہ ہے کہ
انٹرنیںٹ کی دنیا پر بہت سے اردو ڈیزائینر اپنا اپنا آرٹ شئیر کرتے ہیں اور بہت سے لوگ
ان سے ریکویسٹ کرتے ہیں برادر ہم کو بھی گرافکس ڈیزائینگ سیکھا دو پر وہ ان کی باتوں کو ان سنی کر دیتے ہیں
میری محفل سے التضا ہیں کہ کوئی ایسا بندہ جو اس کامیں مہارت رکھتو ہو ہم کو بھی اپنے سمندر سے سیراب کر دے
شکریہ
 
arifkarim

معطل
ان سے ریکویسٹ کرتے ہیں برادر ہم کو بھی گرافکس ڈیزائینگ سیکھا دو پر وہ ان کی باتوں کو ان سنی کر دیتے ہیں
پھر تو انکی تنگ دلی ہے۔ جبھی تو اس قوم کا یہ حال ہے۔ یہیں محفل پر ایک صاحب اس کام میں کافی ماہر ہیں۔ دیکھتے ہیں یہ آپکی کتنی مدد کرتے ہیں۔
عاطف سعد
 
اسد

محفلین
... میری محفل سے التضا ہیں کہ کوئی ایسا بندہ جو اس کامیں مہارت رکھتو ہو ہم کو بھی اپنے سمندر سے سیراب کر دے...
گرافک ڈیزائننگ ایک وسیع علم ہے۔ یونیورسٹیوں میں اس کے تین اور چار سالہ کُل وقتی کورس ہوتے ہیں، آپ یہ مکمل علم سیکھنا چاہتے ہیں؟ ان لوگوں سے جنہوں نے شاید اس علم پر کوئی کتاب نہیں پڑھی، صرف کسی گرافک پیکج پر کچھ تصاویر تیار کر لیں اور انٹرنیٹ پر ڈال دیں! وہ آپ کو کیا سکھائیں گے؟
 
یہ شاید صرف اردو ڈیزائننگ سیکھنا چاہ رہے ہیں جو کہ زیادہ مشکل کام نہیں۔ اسمیں صرف دو یا تین سافٹویرز کا معمولی سا استعمال ہوتا ہے۔ انپیج اردو کیلئے، کورل ڈرا خطاطی کیلئے اور فوٹوشاپ ڈیزائننگ کیلئے۔
 
فقیر مدینہ

محفلین
گرافک ڈیزائننگ ایک وسیع علم ہے۔ یونیورسٹیوں میں اس کے تین اور چار سالہ کُل وقتی کورس ہوتے ہیں، آپ یہ مکمل علم سیکھنا چاہتے ہیں؟ ان لوگوں سے جنہوں نے شاید اس علم پر کوئی کتاب نہیں پڑھی، صرف کسی گرافک پیکج پر کچھ تصاویر تیار کر لیں اور انٹرنیٹ پر ڈال دیں! وہ آپ کو کیا سکھائیں گے؟
برادر ایک بات بتا دو کہ جو اصل میں یونیورسیٹیوں سے سیکھتے ہیں وہ صرف سیکھنے کی حد تک ہوتے ہیں
آپ اردو ڈیزائینگ کے بادشاہ صلال یوسف بھائی کو دیکھ کو جنہوں نے بغیر کسی یونیورسٹی سے سیکھے دنیا کا
پہلا اردو ڈیزائیمگ ایوارڈ لیا ہے اور ہمارے فورم پر ابو حمزہ کے نام سے ہیں ۔۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین

میرے محترم بھائی
کوئی کسی کو کچھ نہیں سکھاتا ۔ سیکھنے والا اپنے شوق اپنے جنوں کو رہنما کرتے سیکھنے کی اس راہ پر نکلتا ہے ۔
جس کے ہر موڑ پر کوئی نہ کوئی استاد کھڑا فنون کے رمز بیان کر رہا ہوتا ہے ۔ اب یہ کسب ہے سیکھنے والے کا کہ
وہ کیا اکتساب کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں کوئی استاد یا ماہر ڈیزائنر نہیں ۔ شوق سے مزہ لیا کچھ وقت ۔۔۔
سڑک پر گٹھری رکھ کر بیٹھے رہو۔ کوئی مدد کے لیئے سامنے نہیں آئے گا ۔۔۔۔
خود اپنے بل پر گٹھڑی اٹھانے کی کوشش کرو تو کوئی نہ کوئی ہاتھ لگا مدد کر گٹھڑی کو سر تک پہنچا دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
آپ خود سیکھنے کے خواہش مند ہیں تو اپنے پی سی میں اردو کے فونٹس اور مائیکرو سوفٹ آفس انسٹال کر لیں ۔
مائیکروسوفٹ آفس کا پاور پوائنٹ اوپن کر لیں ۔ ٹاسک بار سے اردو سیلکٹ کریں ۔
اور بسم اللہ الرحمن الرحیم کا کلمہ مختلف فونٹس سے لکھیں ۔ اور پاور پوائنٹ کے ٹول بار میں ٹولز کو باری باری اپلائی کرتے تجربات کریں
ان شاء اللہ آپ کو بہترین نتائج حاصل ہوں گے ۔۔۔۔۔
منتظر کہ آپ پاور پوائنٹ میں تجربہ کرتے سکرین شاٹ شریک محفل کریں گے ۔
بہت دعائیں
 
arifkarim

معطل
برادر ایک بات بتا دو کہ جو اصل میں یونیورسیٹیوں سے سیکھتے ہیں وہ صرف سیکھنے کی حد تک ہوتے ہیں
آپ اردو ڈیزائینگ کے بادشاہ صلال یوسف بھائی کو دیکھ کو جنہوں نے بغیر کسی یونیورسٹی سے سیکھے دنیا کا
پہلا اردو ڈیزائیمگ ایوارڈ لیا ہے اور ہمارے فورم پر ابو حمزہ کے نام سے ہیں ۔۔۔۔
آپ صلال یوسف کا فارم urdudesigner.com کیوں نہیں جائن کر لیتے؟ وہاں وہ ہر قسم کی ماہرانہ خدمات دینے اور سکھانے کیلئے موجود ہیں۔
ربط
 
جنید اختر

محفلین
آپ صلال یوسف کا فارم urdudesigner.com کیوں نہیں جائن کر لیتے؟ وہاں وہ ہر قسم کی ماہرانہ خدمات دینے اور سکھانے کیلئے موجود ہیں۔
ربط
میرے معلومات کے مطابق صلال یوسف نے فورم کو بیچ کر ڈیزائننگ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے
 
عاطف سعد

محفلین
مجھے اس تھریڈ میں ٹیگ کیا گیا ہے۔ بہت معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ ایک بہت لمبی فہرت ہے جن لوگوں کو میں نے آن لائن سکھایا بذریعہ "ٹیم ویوور"۔ میرا اپنا ذاتی خیال یہ ہے کہ علم اور محبت بانٹو کہ دونوں بانٹنے سے مزید زیادہ ہوتے ہیں ، اور علم چھپا کے رکھنے والا بخیل ہے اور میں کبھی بھی یہ نہ چاہونگا کہ میں اپنے ماتھے پہ بخیل کا لیبل لے کر اپنے خالق کے سامنے حاضر کیا جاؤں۔آج کل سکھانے کی ایکٹیویٹی کچھ کم ہے کہ میرا تعلق میڈیکل فیلڈ سے ہے ، میں تو چھٹی کر ہی لوں پر کیا کروں کہ بیماریاں چھٹی نہیں کرتیں۔ پھر بھی جیسے مجھے وقت ملا حاضرہوں۔اسی ماۃ یعنی29 اکتوبر کو میں نے پاکستان جانا ہے ، اس لحاظ سے بھی کچھ مصروف ہوں، دو جنوری کو واپسی ہے، اس دوران صلال یوسف بھائی سے ملاقات بھی ہونی ہے۔
سو، دوستو اگر انتظار کر سکتے ہیں تو بندا حاضر ہو جائے گا۔
 
Top