کیا عمران خان ملک بند کرنے میں کامیاب ہو جائے گا؟

منقب سید

محفلین
منقب سید سے اندر کی بات 4 دن پہلے بتا دینے کی درخواست ہے :)
حضور اتنی اندر کی بات 4 دن پہلے سامنے نہیں آ سکتی کیوں کہ فیصلہ آخری وقت میں فوری ہوتا ہے باقی کچھ سرگوشیاں نایاب بھائی کی بات کی توثیق کرتی نظر آ رہی ہیں لیکن ابھی تک ابہام باقی ہے۔
 

arifkarim

معطل
حضور اتنی اندر کی بات 4 دن پہلے سامنے نہیں آ سکتی کیوں کہ فیصلہ آخری وقت میں فوری ہوتا ہے باقی کچھ سرگوشیاں نایاب بھائی کی بات کی توثیق کرتی نظر آ رہی ہیں لیکن ابھی تک ابہام باقی ہے۔
:) مجھے تو بس اتنا اندیشہ ہے کہ ایک قبضہ گروپ شریف دوسرے قبضہ گروپ شریف کو آنے کا راستہ خود نہ دے دے :)
 

arifkarim

معطل
ہم کچھ نہیں کرتے مطلب کمال کرتے ہیں :p
(ذریعہ معاش درج ہے پروفائل میں)
تبھی۔ کاروباری افراد کو عمران خان کی سیاسی ہلچل سے کافی شکایات ہیں۔ بجلی، گیس کی بندش کے بعد اب شہر بھی بند کرنے کا پروگرام ہے جس سے کاروباری و پیشہ ور افراد کو تکلیف پہنچتی ہے۔
 

منقب سید

محفلین
تبھی۔ کاروباری افراد کو عمران خان کی سیاسی ہلچل سے کافی شکایات ہیں۔ بجلی، گیس کی بندش کے بعد اب شہر بھی بند کرنے کا پروگرام ہے جس سے کاروباری و پیشہ ور افراد کو تکلیف پہنچتی ہے۔
ہمارا کاروبار تو بہت بڑھ گیا ہے :p جتنے اینڈرائڈ اور لیپ ٹاپ دھرنے کے بعد بکے ہیں اس کے لئے تو میری ہم پیشہ برادری کو انصافینز کا احسان مند ہونا چاہییے۔
 

منقب سید

محفلین
مجھے اس راستے کا کوئی علم نہیں۔ تفصیل :)
وہ جو بری امام کمپلیکس کے سامنے سے ہوتا ہوا قائداعظم یونیورسٹی کے پہلو کو چھو کر باہر باہر سے پنڈی کو جاتا ہے۔ عمومی طور پر گہما گہمی شاہراہ دستور پر رہتی ہے لیکن اگر کوئی بہت اہم گہما گہمی ہو تو خاموشی سے بائی پاس والا راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
ہمارا کاروبار تو بہت بڑھ گیا ہے :p جتنے اینڈرائڈ اور لیپ ٹاپ دھرنے کے بعد بکے ہیں اس کے لئے تو میری ہم پیشہ برادری کو انصافینز کا احسان مند ہونا چاہییے۔
یہ غالباً ملک کی آبادی بے لگام طریقے سے بڑھنے کا نتیجہ ہے وگرنہ لیپ ٹاپس تقسیم کرنے میں اپنے خادم اعلیٰ سب سے آگے ہیں :)
 
Top