کیا آپ سردی سے کانپتے اس بچے کو اپنا کوٹ اتار کر دیں گے؟ (اجتماعی تجربہ)

arifkarim

معطل
یہاں مغرب میں اجتماعی تجربے (Social Experiment) بہت مشہور ہیں جنکے ذریعہ کسی بھی قوم کے عام اخلاقی مزاج کا پتا لگانا مقصود ہوتا ہے۔ اس سلسلہ میں پچھلی سردیاں ایک نارویجن این جی او، جو کہ ملک شام میں خانہ جنگی کے باعث پیدا ہونے والے مہاجرین کیلئے چندہ اکٹھی کر رہی تھی، نے ایک اجتماعی تجربے کا انعقاد کیا۔ اس ضمن میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے ایک مشہور بس اسٹاپ کا انتخاب کیا گیا جہاں سردی سے کانپتے ٹھٹرتے بچے کو کچھ عرصہ کیلئے اکیلے چھوڑ دیا گیا تاکہ راہ گیروں اورمسافرین کے ردعمل کا مطالعہ کیا جا سکے۔ یہ تجربہ کامیاب رہا یا ناکام؟ کتنے لوگوں نے اس بچے کو دیکھا مگراپنا کوٹ، جیکٹ یا سویٹر اتار کر نہیں دیا؟ آپ بھی دیکھیں:

قیصرانی
زیک
محب علوی
 

مقدس

لائبریرین
شاید ۔۔۔۔۔ بےحس لوگوں کی کمی ہر گز نہیں ہے۔۔۔ لیکن سچی بات بتاؤں مجھے اکثر اتنی بےحسی ایشین کمیونٹیز میں دکھائی دیتی ہے۔ ہم لوگ بس اپنا فائدہ دیکھتے ہیں ہر چیز میں۔۔ پرسنل ایکسپئیرنس بھی ہے کہ ایک دن اتنی تیز بارش ہو رہی تھی۔۔ اور میرے پاس چھتری بھی نہیں تھی۔۔ آئی واز سوکنگ۔۔۔۔۔ بس اسٹاپ پر موسٹلی ایشینز تھے ۔۔۔ کسی نے آفر نہیں کی کہ ہمارے ساتھ شئیر کر لو۔۔۔ ایک بوڑھا انگریز بس سے اترا اور مجھے بھیگتے دیکھ کر اپنی چھتری مجھے دے گیا۔۔
 

arifkarim

معطل
شاید ۔۔۔ ۔۔ بےحس لوگوں کی کمی ہر گز نہیں ہے۔۔۔ لیکن سچی بات بتاؤں مجھے اکثر اتنی بےحسی ایشین کمیونٹیز میں دکھائی دیتی ہے۔ ہم لوگ بس اپنا فائدہ دیکھتے ہیں ہر چیز میں۔۔ پرسنل ایکسپئیرنس بھی ہے کہ ایک دن اتنی تیز بارش ہو رہی تھی۔۔ اور میرے پاس چھتری بھی نہیں تھی۔۔ آئی واز سوکنگ۔۔۔ ۔۔ بس اسٹاپ پر موسٹلی ایشینز تھے ۔۔۔ کسی نے آفر نہیں کی کہ ہمارے ساتھ شئیر کر لو۔۔۔ ایک بوڑھا انگریز بس سے اترا اور مجھے بھیگتے دیکھ کر اپنی چھتری مجھے دے گیا۔۔

ایشین سے کیا مراد ہے؟ صرف پاکستانی، انڈین یا اسمیں جاپانی، کورین، چینی وغیرہ بھی شامل ہیں؟
 

arifkarim

معطل
جی پاکستانی، انڈین، بنگالی، جاپانیز سب ہی شامل ہیں
ہمم مطلب یہ ایک تہذیبی، سماجی اور معاشرتی مسئلہ ہے۔ مغربی اسفید فام مقامی باشندوں کی تربیت شاید بچپن ہی سے مختلف انداز میں کی جاتی ہے جیسے ہر مشکل میں پھنسے انسان کی فوراً اپنی مدد آپکے تحت مدد کرنا۔
 

مقدس

لائبریرین
ہمم مطلب یہ ایک تہذیبی، سماجی اور معاشرتی مسئلہ ہے۔ مغربی اسفید فام مقامی باشندوں کی تربیت شاید بچپن ہی سے مختلف انداز میں کی جاتی ہے جیسے ہر مشکل میں پھنسے انسان کی فوراً اپنی مدد آپکے تحت مدد کرنا۔
سب تو نہیں لیکن موسٹلی ایسا ہی ہوتا ہے بھائی۔۔۔۔ اچھے لوگ کسی بھی کمیونٹی میں ہو سکتے ہیں لیکن اسپیشلی ہمارے پاکستانی، انڈینز لوگ اپنے بارے میں پہلے سوچیں گے ۔۔۔ پھر کسی اور کی مدد کرنے کے بارے میں
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے لوگوں کو ٹی وی پر مختلف لوگوں کی مدد کرتے اور ان کو شرمندہ ہوتے دیکھا ہے کہ وہ باقاعدہ فریم شدہ ہوتا تھا۔ اس کی وجہ سے برطانیہ جیسے معاشرے میں انگریز بھی شاید مدد کرنے سے جھجھکتے ہوں۔ تاہم اچھے برے لوگ ہر معاشرے میں ہیں :)
 
Top