کیا آپ جانتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃاللہ علیہ کون ہیں؟

Muslimvoices

محفلین
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃاللہ علیہ
سلیمان کی وفات کے بعد سفر 99 ہجری میں حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمتہ علیہ تخت نشین ہوئے۔ آپ مشہوراموی فرمانروا مروان بن حکم کے پوتے تھے۔ باپ کا نام عبدالعزیز تھا۔ آپ کی ماں ام عاصم حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی پوتی تھیں۔ اس لیے آپ کی رگوں میں فاروقی خون بھی شامل تھا۔ عبدالعزیز خاندان شاہی کے ممتاز رکن تھے۔ 21 سال تک مصر کے گورنر رہے۔ اس لئے عمر بن عبدالعزیز کی پرورش تمول و ثروت اور عیش و تنعم گہوارا میں ہوئی، جس کے اثرات خلافت ملنے تک باقی تھے۔ ان کی تعلیم و تربیت بڑے اہتمام کے ساتھ مشہور محدث صالح بن کیسان رحمتہ اللہ علیہ کی نگرانی میں ہوئی۔ عمر رحمۃ اللہ علیہ فطرتاً صالح و سعید تھے۔ تعلیم اور تربیت نے ان کے جوہروں کو اور زیادہ چمکا دیا تھا تھا اور وہ ہر اعتبار سے اپنے خاندان سے بالکل الگ تھے۔ علمی لحاظ سے وہ اپنے زمانہ کے امام تھے۔ علمی حیثیت سے انہوں نے جو کارنامے انجام دیئے ہوں تاریخِ اسلام میں ہمیشہ یاد رہیں گے۔ مکمل مضمون
20200530_190248.jpg
 
Top