کیاکتب ِ تاریخ میں موجود تمام روایاتِ تاریخ صحیح ہیں؟

کیا البدایۃ و النہایۃ، تاریخِ طبری اور اس جیسی دیگر کتب ِ تاریخ میں موجود تمام روایاتِ تاریخ صحیح ہیں؟
ایک جاء میں نے خوانا (پڑھا) کہ ان بزرگوں نے بھی صرف روایات کو نذرِ قلم کیا لیکن انہوں نے خود ان روایات کی درایت اور تحقیق نہیں کی بلکہ ان کے بعد پس آمدگاں نے اس پر تحقیق کی۔لہٰذا ان کتبِ تاریخ میں موجود تمام روایات صحیح نہیں بلکہ ان کتابوں پر تحریر کردہ دیگر کتاب ہا و تحقیقات کو دیکھا جائے گا۔
کیا یہ درست ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ نے بالکل درست پڑھا ہے۔ خاص طور پر تاریخ طبری جو قدیم تارین اسلامی تاریخ کی کتاب سمجھی جاتی ہے، اُس میں امام طبری نے ہر طرح کی روایت کو اپنی کتاب میں شامل کیا ہے قطع نظر اس کے کہ وہ صحیح تھی یا نہیں بلکہ صرف سند لکھ کر روایت لکھ دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ طبری میں متضاد روایات کثیر تعداد میں شامل ہیں۔

دراصل حدیث کی روایت اور تاریخ کی روایت میں سند کی جانچ پڑتال کا بہت فرق ہے۔ حدیث کی روایت لیتے وقت کوئی بھی محدث سند کی پرکھ کرتا تھا اور اس روایت کی سند میں موجود تمام راویوں کی مذہبی اور شخصی حیثیت کی جانچ پڑتال کی جاتی تھی اور اس سے ہی اسما الرجال کا فن مسلمانوں میں آیا جس میں انہوں نے احادیث کے تمام راویوں کے حالات اور حیثیت جمع کر دی ہیں۔ تاریخ کی روایت میں ایسی کوئی احتیاط نہیں برتی گئی اس لیے ضروری ہے کہ مطالعہ کو وسیع کیا جائے اور کسی ایک کتاب پر تکیہ نہ کیا جائے۔
 
صائمہ شاہ

محفلین

کیا تاریخ طبری اپنی اصل حالت میں موجود ہے ؟
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا تاریخ طبری اپنی اصل حالت میں موجود ہے ؟
میرے خیال میں موجود ہے۔ طبری کے اصل عربی نسخے بھی ملتے ہیں۔ تحریف ان میں ہے جو گاہے گاہے تراجم شائع ہوتے ہیں، کسی میں کچھ حصہ نکال دیا جاتا ہے کسی میں کچھ اور بعض دفعہ تلخیص ہی شائع کر دی جاتی ہے اور سارے تراجم میں کسی بھی روایت کی سند نکال دی جاتی ہے، ویسے اسناد تو احادیث کے تراجم میں بھی نہیں ہوتی اکثر کہ لوگوں کو اسناد میں کم ہی دلچسپی ہوتی ہے۔
 
Top