سید شہزاد ناصر
محفلین

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر جنرل پرویز مشرف کے مقابلے میں انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ ہر اس نشست سے جنرل پرویز مشرف کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے جس سے جنرل مشرف انتخاب لڑیں گے۔ اس بات کا فیصلہ تحریک تحفظ پاکستان کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جو چودھری خورشید زمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
ربط
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/26-Mar-2013/188981