گرافکس کورل آر۔اے۔وی۔ای میں اینی میشن بنائیں ۔

طاہر

محفلین
اسلام وعلیکم۔
آج خاکسار اردومحفل کے ممبران کے لیے ایک ٹیوٹوریل لے کرحاضر خدمت ہواہے جو آپ کو کورل آر۔اے۔وی۔ای میں اینیمیشن کرنا سکھاءے گا جو کہ بہت ہی آسان ہے اتنا آسان کہ چھوٹابچہ بھی آسانی سے اینیمیشن بنا سکتا ہے۔کورل ڈرا اردو کا بہت اچھا ساتھی ہے اور اردو کو اس سافٹ وءیرمیں بہت اچھے طریقہ سےڈیزاءین کیا جا سکتا ہے۔۔۔
تو چلیے بسمِ اللہ کرتے ہیں۔
سب سے پہلے کورل آر ۔اے ۔وی۔ای کو کھولیں
coralrave1.gif

نمبرا۔فایل کے سا ئز کو اپنی مرضی کے مطابق کرلیں۔۔۔۔
coralrave2.gif

نمبر ۲۔ٹایم لائن پر پہلی لئیر کو سلیکٹ کر لیں
coralrave3.gif

نمبر ۳۔اب لکھائ کے ٹول کو سلیکٹ کرلیں
coralrave4.gif

نمبر ۴۔اب کچھ لکھیں ۔آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں ۔خاکسارنے اردو ویب ڈاٹ آرگ لکھا ہے
coralrave5.gif

نمبر ۵۔ٹیکسٹ کو کلک کر کے کاپی کر لیں۔اگر ٹیکسٹ کلک نہ ہو تو پہلے تسلی کر لیں کہ آپ نے تیر یعنی ایرو ٹول کو سلیکٹ کر لیا ہے کہ نہیں۔

coralrave6.gif

نمبر ۶۔اب آپ ٹایم لاین کی دوسری لیر کو سلیکٹ کرلیں

coralrave7.gif

نمبر ۷۔یہاں پر آپ نے جو ٹیکسٹ پچھلی ٹایم لائن سے سلیکٹ کیا تھا اس کو پیسٹ کر دیں اور پھر اس کو ڈریگ کر کے کچھ اسطرح کا کر لیں یا جیسا آپ چاہتے ہیں۔۔
coralrave8.gif

نمبر ۸۔اب آپ نے یہ کرنا ہے کہ ٹیکسٹ کو سلیکٹ کر کے کلرز پر کلک کریں ٹیکسٹ کا وہی کلر ہوجاءے گا جو آپ سلیکٹ کریں گے۔اور اگر آپ دایاں کلک کریں گے تو ٹیکسٹ کا بارڈر اپنا رنگ تبدیل کر لے گا

coralrave9.gif

نمبر ۹۔۔۔۔یہاں پر آپ سٹیپ نمبر ۵ سے سٹیپ نمبر ۸ تک اسٹیپس کو کم از کم آٹھ مرتبہ دھرایں اور ہر مرتبہ ٹیکسٹ کا کلر تبدیل کر دیں اور ٹیکسٹ کی شکل ڈریگ کر کے تبدیل کر دیں۔۔۔۔
نمبر ۱۰۔اب آپ دیے گے تیر کے مطابق اس ساری فایل کو پلے کریں تو آپ کو کچھ نتیجہ اس طرح کا ملے گا۔۔۔
coralrave10.gif

Movie1-1.gif

جی کیا کہا یہ کچھ زیادہ ہی تیز ہوگیا تو سر جی فکر ناٹ میں ہوں نا۔۔۔اس کو سٹاپ کریں اور تصویر کے مطابق مووی سیٹ اپ پر کلک کریں۔
یہاں پر آپ اپنی مووی کی لمباءی چوڑاءی رزیولوشن اور فریم ریٹ اپنی مرضی کے مطابق کر سکتے ہیں۔زیادہ فریم ریٹ ۔تیز مووی۔کم فریم ریٹ آہستہ مووی۔۔۔
coralrave11.gif

یہاں پر آپ او کے کر دیں اور پھر مووی کو پلے کر کے دیکھیں اگر پسند آجاءے تو ٹھیک وگرنہ اپنی مرضی سے تبدیلی کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔
نمبر ۱۱۔اس کے بعد جناب آپ نے فایل مینیو پر آ کےایکسپورٹ کے مینیو کو کلک کرنا ہے آپ کنٹرول جمع ای۔کنٹرول پلس ای کی کمانڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
coralrave13.gif

نمبر ۱۲۔اب آپ اپنی مووی کو جیف یا گیف فارمٹ میں سیو کر لیں۔اور ایکسپورٹ کا بٹن دبا دیں۔
coralrave15.gif

نمبر ۱۲۔ یہاں بھی آپ اپنی دستاویز میں تبدیلی کر سکتے ہیں ۔یہاں آپ او کے کر دیں
coralrave16.gif

لیجے جناب اب آپ کے پاس کچھ اسطرح کا نتیجہ آءے گا۔۔
Movie1-1.gif

اب آپ مشق جاری رکھیے اور خاکسار کو دعاوں میں یاد رکھیے۔۔
موقع ملا تو اس کا مکمل کورس پیش کروں گا بمعہ کورل ڈرا کے۔۔۔۔
Movie2.gif

Movie3.gif
 
طاہر

محفلین
کورل ڈرا۔

جناب کوئی اس کو دیکھے گا یا نہیں۔۔گزشتہ تین دن سے یہ تھریڈنظرَ کرم کا محتاج پڑا ہے ۔کوئی اس پر کرم کرے گا یا پھر ڈیلیٹ کر دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:hatoff::hatoff::hatoff:
 
برادرم طاہر یہ دھاگہ ابھی احباب کی نظروں سے اوجھل تھا اس لئے آپ کو کسی تبصرے نظر نہیں آ رہے۔

در اصل مضامین کی ادارت فورم میں لکھے گئے پیغامات صاحب پیغام اور موڈریٹرز و منتظمین کے سوا سب کی نظروں سے اوجھل ہوتے ہیں۔ اور میں منتظر تھا کہ شاید آپ اس مین مزید ترمیم و اضافے کریں۔ ویسے آپ نے تکمیل کے بعد کوئی نشان چھوڑا ہوتا کہ مضمون مکمل ہے تو میں اب تک اسے پبلک فورم پر منتقل کر چکا ہوتا۔ بہر کیف تب نہ سہی تو اب سہی۔

ویسے اکثر احباب یہ طریقہ اپناتے ہیں کہ ابتدا میں عنواں کچھ یوں رکھتے ہیں "فلاں ٹیوٹوریل - زیر تکمیل" اور مکمل ہو جانے کے بعد زیر تکمیل کا لاحقہ ہٹا دیتے ہیں تو ہمیں پتا چل جاتا ہے کہ اب اس مضمون کو پبلک کر دینا چاہئے۔

اور اب آپ کی اس کوشش کے بارے میں:
الحمد للہ بہت خوبصورت اور مفید ٹیوٹوریل ہے، احباب اس سے ضرور مستفید ہونگے اور اپنے تبصروں سے نوازیں گے۔ اللہ آپ کو اس کا اجر دے اور مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 
ابوشامل

محفلین
طاہر بہت خوب ۔ آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ ویسے میں Rave استعمال تو نہیں کرتا لیکن آپ کی محنت کا اندازہ بخوبی ہو رہا ہے۔ کوشش کروں گا کہ Rave پر تجربہ کر کے دیکھوں۔ ایک مرتبہ پھر بہت شکریہ۔
(باقی وضاحت ابن سعید بھائی کر چکے ہیں۔ اس لیے اب دلبرداشتہ نہ ہوں۔)
 
بہت خوب طاہر۔ مجھے تو پہلی بار اس سوفٹ وئیر اور اس کے استعمال کا پتا چلا۔ کچھ کچھ فلیش جیسا کام لگ رہا ہے۔ استعمال کرکے دیکھوں گا۔
 
طاہر

محفلین
برادرم طاہر یہ دھاگہ ابھی احباب کی نظروں سے اوجھل تھا اس لئے آپ کو کسی تبصرے نظر نہیں آ رہے۔

در اصل مضامین کی ادارت فورم میں لکھے گئے پیغامات صاحب پیغام اور موڈریٹرز و منتظمین کے سوا سب کی نظروں سے اوجھل ہوتے ہیں۔ اور میں منتظر تھا کہ شاید آپ اس مین مزید ترمیم و اضافے کریں۔ ویسے آپ نے تکمیل کے بعد کوئی نشان چھوڑا ہوتا کہ مضمون مکمل ہے تو میں اب تک اسے پبلک فورم پر منتقل کر چکا ہوتا۔ بہر کیف تب نہ سہی تو اب سہی۔

ویسے اکثر احباب یہ طریقہ اپناتے ہیں کہ ابتدا میں عنواں کچھ یوں رکھتے ہیں "فلاں ٹیوٹوریل - زیر تکمیل" اور مکمل ہو جانے کے بعد زیر تکمیل کا لاحقہ ہٹا دیتے ہیں تو ہمیں پتا چل جاتا ہے کہ اب اس مضمون کو پبلک کر دینا چاہئے۔

اور اب آپ کی اس کوشش کے بارے میں:
الحمد للہ بہت خوبصورت اور مفید ٹیوٹوریل ہے، احباب اس سے ضرور مستفید ہونگے اور اپنے تبصروں سے نوازیں گے۔ اللہ آپ کو اس کا اجر دے اور مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین
بہت شکریہ برادرم۔۔۔۔۔ آئیندہ خیال رکھوںگا
 
طاہر

محفلین
طاہر بہت خوب ۔ آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ ویسے میں Rave استعمال تو نہیں کرتا لیکن آپ کی محنت کا اندازہ بخوبی ہو رہا ہے۔ کوشش کروں گا کہ Rave پر تجربہ کر کے دیکھوں۔ ایک مرتبہ پھر بہت شکریہ۔
(باقی وضاحت ابن سعید بھائی کر چکے ہیں۔ اس لیے اب دلبرداشتہ نہ ہوں۔)

بہت شکریہ بھائی
 
فرخ

محفلین
السلام و علیکم
بہت شکریہ طاہر،
یہ میں‌ نے کافی پہلے استعمال کیا تھا۔ کافی اچھی چیز ہے۔

اسے آپ Adobe Flash کا چھوٹا بھائی کہہ سکتے ہیں۔
 
sayani

محفلین
سب سے پہلے یہ تو بتائیں کہ یہ پروگرام کہاں سے ملے گا۔ میں نے کورل ڈرا 17 اور اب 18 استعمال کر رہا ہوں مگر یہ پروگرام نہی ہے۔
 
sayani

محفلین
بہت ہی عجیب بات ہے کہ ۲۶ اپریل کی میری پوسٹ آج تک کسی نے کوئی جواب ہی نہی دیا ۔۔۔ ارے یار اتنے لوگ ہیں کسی نے تو دعکھا ہوگا کوئی بھی جواب دے سکتا تھا یا تو کسی کو معلوم نہیں ہے یا پھر جواب دینے کی عادت نہیں ۔۔۔۔۔
 
sayani

محفلین
فرخ صاحب ، طاہر صاحب ، الکبیر والے بھی ضرور یہاں آتے ہونگے ۔۔۔ ابن سعید بھائی ہیں وہ بھی بہت ایکٹیو ہیں ۔۔ کوئی بتا ک یہ کورل ڈرا میں کیسے انسٹال ہوگا ۔۔۔ میرے پاس کورل ڈرا ۱۷ اور ۱۸ دونوہی ہیں ۔۔۔
 
Top