اسکین دستیاب کودک کہانی: پائی چیز پرائی چیز

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اقبال بڑا ہونہار لڑکا تھا ، گھر کے بڑے جو بھی بات اسے سمجھاتے، وہ اسے غور سے سنتا اور اس پر عمل کرتا ۔ ایک دن کا قصہ سنو! وہ اسکول سے چھٹی کر کے گھر آیا تو اس قدر خوش تھا کہ اسے بات کرنا مشکل ہو گیا ۔ سب اس کا منہ دیکھنے لگے۔ ماں سے رہا نہ گیا ، پوچھا ۔ "اقبال میاں آج کیا بات ہے، تم اتنے خوش کیوں ہو؟"

اقبال نے خوش ہو کر کہا، "دیکھیے، یہ راستے میں میں نے کیا پایا ہے؟"

ماں نے پوچھا، "کیا پایا ہے؟ ارے، یہ تو بٹوا معلوم ہوتا ہے۔"

اقبال بولا، "جی ہاں ، بٹوا ہی ہے اور اُس میں بہت سے رُوپے بھی ہیں، ان رُپوں سے میں بڑی اچھی چیزیں خرید سکتا ہوں۔"

ماں نے کہا ، "لاؤ، مجھے دے دو۔" پھر اُسے کھولنے کے بعد کہا، "سچ کہتے ہو اقبال ! واقعی اس میں رُپے ہیں، کوئی پانچ ہزار ہوں گے۔"

اقبال کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا اور اس کی آنکھیں چمکنے لگیں۔

ماں نے کہا اسے تم کو اپنے پاس نہیں رکھنا چاہیے۔ یہ تمھارا نہیں ہے۔"

اقبال بولا، "کیوں؟ یہ راستے میں پڑا ہوا ملا ہے۔ میں اٹھا کر لایا ہوں۔"
 
Top