کوئٹہ میں ’پرانی اشیا‘ کی انوکھی نمائش

عرفان سعید

محفلین
محمد کاظم
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
_110402817_whatsappimage2020-01-05at6.47.42pm.jpg

پاکستان کے بڑے شہروں میں وقتاً فوقتاًکسی نہ کسی حوالے نمائشوں کا انعقادہوتا رہتا ہے مگر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ایسی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جو کئی لحاظ سے منفرد تھی۔

یہ دو روزہ نمائش پرانی اشیا کی تھی جسے کسی سرکاری ادارے یا غیر سرکاری تنظیم نے نہیں بلکہ پرانی اشیا سے محبت کرنے والے افراد اور ان کی خرید و فروخت کرنے والے دکانداروں نے منعقد کیا تھا۔

_110400402_whatsappimage2020-01-05at6.47.55pm.jpg

کوئٹہ شہر میں منعقد ہونے والی یہ نمائش اس حوالے سے بھی منفرد تھی کہ اس کا انعقاد کسی بڑے ہوٹل یا کسی مخصوص جگہ پر نہیں بلکہ ایک شاپنگ پلازہ میں کرایا گیا تھا۔

اس نمائش میں پیش کی جانے والی نمایاں اشیا میں پرانے زمانے میں کھانے پینے کے لیے استعمال ہونے والے برتن، زیورات، ڈیکوریشن کی اشیا اور قیمتی پتھر شامل تھے۔

_110400398_whatsappimage2020-01-05at6.47.25pm.jpg

اس نمائش کے ایک منتظم محمد زمان نے بتایا کہ لوگوں میں پرانی اشیا کے حوالے سے شعور نہیں جس کی وجہ سے وہ ان کی قدر و قیمت نہیں جانتے۔

’نمائش کامقصد لوگوں میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ پرانی اشیا قیمتی ہیں، اس لیے وہ ان کی حفاظت کریں۔‘

_110400428_whatsappimage2020-01-05at6.48.39pm.jpg

زمان کے مطابق اس نمائش میں رکھی گئی متعدد اشیا سو سال سے زیادہ پرانی ہیں۔

_110400434_whatsappimage2020-01-05at6.49.55pm.jpg

بلوچستان تین تہذیبوں بدھ مت، گندھارا اور اسلامی تہذیب کا سنگم رہا ہے جس کے باعث قدیم اشیا اور آثار قدیمہ کے حوالے سے اس کا شمار دنیا کے امیر ترین علاقوں ہوتا ہے۔

نمائش کے منتظم مصدق صدیق کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان کی آثار قدیمہ میں سے بہت ساری اشیا کو چوری یا سمگل کیا جاتا ہے۔

_110400466_whatsappimage2020-01-05at6.51.43pm.jpg

_110399534_whatsappimage2020-01-05at6.46.48pm.jpg

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان اشیا کی صحیح مارکیٹنگ کی جائے تو ان کی چوری اور سمگلنگ کا راستہ بند ہو جائے گا۔

مصدق صدیق نے بتایا کہ بلوچستان جہاں آثار قدیمہ سے مالا مال ہے وہاں قیمتی پتھر بھی یہاں بڑے پیمانے پر پائے جاتے ہیں۔

_110400468_whatsappimage2020-01-05at6.51.52pm.jpg

_110400426_whatsappimage2020-01-05at6.48.27pm.jpg

نمائش میں دلچسپی کا مرکز بروکائٹ نامی قیمتی پتھر تھا۔ یہ پتھر بلوچستان کے ضلع خاران میں پایا جاتا ہے اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا میں اس پتھر کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

ربط
 

جاسمن

لائبریرین
یہ تو بہت زبردست خیال اور عمل ہے۔
کیسے کیسے منفرد اور مثبت سوچ کے حامل لوگ ہیں دنیا میں۔:)
 
Top