کنٹونمنٹ انتخابات ؛ پی ٹی آئی کے ووٹ بنک میں نمایاں کمی : تجزیاتی رپورٹ

کنٹونمنٹ انتخابات ؛ پی ٹی آئی کے ووٹ بنک میں نمایاں کمی : تجزیاتی رپورٹ
اپریل ۲۷, ۲۰۱۵
English_RWP-300x172.jpg

اسلام آباد : سچ ڈاٹ ٹی وی / محمد نثار خان : کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات 2015 کے دوران پاکستان تحریک انصاف پاکستان میں کے ووٹ بینک میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ، پاکستان کی کل 6 چھاونیوں میں بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات 2013 میں دوسری بڑی سیاسی جماعت ابھر کر سامنے آئی تھی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن سب سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر تھی ، پاکستان تحریک انصاف کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات سیٹوں کا توازن بر قرار نہیں رکھ سکی ہے ۔

ایک تجزیئے کے مطابق قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں کنٹونمنٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ووٹ بنک میں نمایاں طور پر کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

قومی اسمبلی کے راوالپنڈی کے حلقوں ،این اے 53، این اے 54، این اے 55 ، این اے 125لاہور،این اے 110سیالکوٹ اور این اے 250 کراچی کے حلقوں کا تجزیاتی جائزہ لیا جائے تو عام تصور تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کنٹونمنٹ انتخابات 2015 میں زیادہ ووٹ ووٹ لے گی ، لیکن ایسا نہیں ہوا اور نمایاں طور پی ٹی آئی کے ووٹوں میں کمی دیکھنے میں آئی ۔

این اے 53، این اے 54 اور این اے 55 راولپنڈی

گراف میں میں تحریک انصاف کی عام انتخابات 2013 ء اور کنٹونمنٹ انتخابات 2015 کا تقابلی جائزہ دیکھا جا سکتا ہے ،تحریک انصاف ان حلقون سے کنٹونمنٹ انتخابات میں کوئی سیٹ جیت نہیں سکی ، خاص کر این اے 55 کی بات کریں تو یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کی مدد سے عام انتخابات 2013 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کامیابی حاصل کی تھی ، لیکن کنٹونمنٹ انتخا بات میں مسلم لیگ ن نے یہاں سے ساری سیٹیں جیت لیں۔

English_RWP-580x333.jpg


سیالکوٹ کا حلقہ این اے 110

حلقہ این اے 110 کی بات کی جائے تو پاکستان تحریک انصاف نے اس حلقے سے عام انتخابات 2013 میں 39.88% ووٹ لیکر کسی حد تک اپنی موجودی ظاہر کی تھی لیکن کنٹونمنٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف صرف 20 فی صد ووٹ حاصل کر سکی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے 80 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

English_Sialkot-580x331.jpg


کراچی این اے 250

کراچی کے این اے 250 سے پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2013 میں 60 فی صد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ کنٹونمنٹ انتخابات 2015 میں صرف 12 اعشاریہ 5 فی صد ووٹ حاصل کر سکی ہے ۔

English_Karachi-580x329.jpg


لاہور کا حلقہ این اے 125

حلقہ این اے 125 کی بات کی جائے تو یہاں سے عام انتخابات میں خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے ،انتخابات 2013 میں پاکستان مسلم لیگ ن نے 56.67 فی صد ووٹ حاصل کیے تھے اور پاکستان تحریک انصاف نے 38.8 فی صد ووٹ حاصل کیے تھے ۔ کنٹونمنٹ انتخابات 2015 میں تحریک انصاف کی ووٹ حاصل کرنے کی شرح کم ہو کر 25 فی صد رہی ، جبکہ مسلم لیگ ن کے ووٹ میں اضافہ دیکھںے میں آیا، مسلم لیگ ن نے اس حلقے سے کنٹونمنٹ انتخابات میں 75 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

English_Lahore-580x335.jpg
 
تحریک انصاف کو اپنا طرز سیاست بدلنا ہوگا۔ صوبہ خیبر میں کئے جانے والے اچھے کاموں کی تشہیر کی جائے بجائے ہر وقت مخالف سیاستدانوں پر کیچڑ اچھالنے کے۔
 
تجزیہ نگار نے صرف کمی کا تذکرہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے این اے 52 (واہ کینٹ، ٹیکسلا) میں اپنا ووٹ بنک محفوظ رکھا ہے، جہاں صوبائی اسمبلی کی دونوں سیٹوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار جیتے تھے۔
 
Top