کمپیوٹر چلتے چلتے بند ہونے کی بیماری

مہوش علی

لائبریرین
بہت عرصے تک میں اپنے کمپیوٹر پر کام نہیں کر سکی اور دوسرے لوگ اس پر کام کرتے رہے۔ اس لیے اینٹی وائرس پروگرام اپ ٹو ڈیٹ نہیں تھا۔

میں نے اینٹی وائرس پروگرام کو اپڈیٹ تو کر لیا ہے، مگر ایک پرابلم یہ پیدا ہو رہی ہے کہ کمپیوٹر چلتے چلتے خود بخود بند ہو رہا ہے۔

اس کمپیوٹر پر اردو ڈیجیٹل لائیربریری کے حوالےسے کچھ اہم مواد محفوظ ہے۔ ذرا جلدی سے اس کو ضائع ہونے سے بچائیے۔

براہِ مہربانی تفصیل سے بتائیں کہ کیا واقعی یہ پرابلم کسی وائرس کی وجہ سے ہے (اگرچہ کہ اپڈیٹڈ اینٹی وائرس پروگرام کئی دفعہ چلا چکی ہوں) یا پھر کمپیوٹر کا مدر بورڈ سلامِ آخر دے رہا ہے؟

شکریہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
تھوڑی سی تفصیل سے بتائیے گا۔ وائرس کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے، ونڈوز کی اپنی موروثی بیماری بھی ہو سکتی ہے :)۔

اینٹی وائرس کون سا استعمال کر رہی ہیں اور کون سا ورژن ہے (عجیب بات یہ ہے کہ یورپ میں ہر اینٹی وائرس ہر ملک میں‌ کام نہیں دیتا)

ونڈوز کا کون سا ورژن ہے اور اگر ایکس پی ہے تو سروس پیک کون سا ہے؟

اسی طرح اگر ہارڈ وئیر کی مختصر سی تفصیل؟

ری سٹارٹ ہونے سے پہلے یا بعد میں کوئی بیپ کی ساؤنڈ آتی ہے؟
 

دوست

محفلین
یہ اینٹی وائرس کا مسئلہ لگ رہا ہے۔
قیصرانی مجھے یاد آیا یہ کمپیوٹر کافی عرصہ بند رہے تو اس کی بیٹری شاید ڈاؤن ہوجاتی ہے۔ کوئی اس قسم کی چیز تھی۔ مجھے یاد نہیں آرہا۔ کہیں یہ مسئلہ تو نہیں؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ان کا کمپیوٹر استعمال ہوتا رہا تھا۔ ویسے بھی بائیوس کی بیٹری ڈاؤن ہو بھی جائے تو وہ ری سٹارٹ نہیں کرتا۔ صرف بائیوس کی سیٹنگز کو لوڈ کرنے سے گھبرا جاتا ہے اور بس۔ ہر بار بائیوس میں جائیں، F11 دبائیں (ڈیفالٹ سیٹنگز کے لیے) اور پھر F10 (تبدیلی کو محفوظ کرکے ایگزٹ کرنے کے لیے) دبائیں اور انٹر
 
اب وائرس بہت ڈھیٹ ہو چکے ہیں اور اگر کوئی قاتل وائرس آگیا ہے تو وہ آسانی سے جائے گا نہیں۔ماضی میں ایک ایسا وائرس تھا جو بار بار ری سٹارت کرتا تھا کمپیوٹر کو۔ اس کا بہترین حل تو یہی ہے کہ ہارڈ ڈرائیو کو فارمیٹ کرکے پھر سے ونڈوز انسٹال کی جائے یا پورے سسٹم کو کم از کم سکین کر لیا جائے۔ ڈیٹا کا بیک اپ کسی دوسری ہارڈ ڈسک یا کسی سائٹ پر اپلوڈ کرکے لے لیں اور پھر تسلی سے ہارڈ ڈسک فارمیٹ‌کرکے نئے سرے سے انسٹال کریں ایک دفعہ سکین کرکے اگر مسئلہ حل نہ ہو۔
 

دوست

محفلین
میں تو سی کو فارمیٹ کرکے دوبارہ ونڈوز نصب کرتا ہوں۔ پھر پہلا کام اینٹی وائرس نصب کرکے سکیننگ کرنے کا ہوتا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
کئی وجوہات ہوسکتیں ہیں ۔۔۔ مگر مجھے یہ وائرس کا مسئلہ نہیں لگتا ۔۔۔ سسٹم آن ہورہا ہے تو پھر لگتا ہے کہ پروسیسر Heat Up ہو رہا ہے فین کام نہیں ‌کررہا ہے یا پھر کہیں بہت Dust ہے ۔ آپ کمپیوٹر کو Safe Mode میں چلا کر دیکھیں ۔ پھر بتائیں کیا ہورہا ہے ۔
 
Top