سیدہ شگفتہ
لائبریرین
حدود عالم معلوم سے ورا تو ہے
بنام جبر صداقت کا معجزہ تو ہے
حسین ! گلشن زہرا کے اے گل نو روز
دیار صبر کی خوشبو کا سلسلہ تو ہے
دکھے دلوں کے لیے تیرا نام جائے پناہ
بنام امن محبت کا دائرہ تو ہے
کمال سیرت احمد ، جلال مرتضوی
کوئی نہیں ہے، اگر ہے تو با خدا تو ہے
صاحب کلام: علی زریون