کشمیر ی 2011حق خود ارادیت کا سال منائیں گے

الف نظامی

لائبریرین
1101118242-1.jpg

1101118242-2.gif


1101118245-1.jpg

1101118245-2.gif
 

الف نظامی

لائبریرین
ہمارا مقصد آزادی ہے، بھارتی فورسز کا انخلاء چاہتے ہیں، میر واعظ
کراچی (جاوید رشید) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پیرا ملٹری دستے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہے ہیں، ہمارا واحد اور آخری مقصد آزادی ہے، بھارتی فورسز کا انخلاء چاہتے ہیں، 17 ہفتوں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جارہی، انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ سیاسی حقوق پر بھی قدغن ہے، بھارتی فورسز اب مذہبی آزادی بھی سلب کرنے کے درپے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انہیں اپنی گرفت کمزور نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار میر واعظ عمرفاروق نے جمعہ کو ’جنگ‘ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمرعبداللہ، فاروق عبداللہ اور غلام نبی آزاد کے نئے کشمیری ایجنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔ میر واعظ نے کہا کہ اب آزادی کی بات بھارت کے گلی کوچوں میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اور کول کتہ پر ہونے والے حملے انٹیلی جنس ادارو کے اشاروں پر کئے گئے، مجھے اور بلال غنی لون کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
17315_Kashmir%20Batmalu.jpg

دنیا کی سب سے بڑی ’جمہوری فوج ‘ نے ہر دو گھنٹے بعد ایک کشمیری شہید کیا، 21سالہ تحریک آزادی، 93,500کشمیری شہید :کشمیر میڈیا سروس
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور وحشیانہ مظالم جاری ہیں اور 21 برسوں کے دوران ترانوے ہزار پانچ سو سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔
6,981 کشمیریوں کو سیکیورٹی فورسز نے حراست کے دوران تشدد کرکے موت کے منہ میں دھکیل دیا۔
کشمیر میڈیا سرو س کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے انسانی حقوق کے عالمی دن پر جاری رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کی شہادت سے بائیس ہزار سات سو سے زائد خواتین بیوہ اور ایک لاکھ سات ہزار سے زائد بچے یتیم ہوگئے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 9,984خواتین کی بے حرمتی بھی کی اور اس وقت حریت رہنماوں اور کارکنوں سمیت1,500سے زائد کشمیریوں کو کالے قانون اور بِگ سیفٹی ایکٹ کے تحت بند کر رکھا ہے۔
 
Top