کشمیر اور تلنگانہ بھارت کا حصہ نہیں، زبردستی قبضہ کیا گیا: بھارتی رکن پارلیمنٹ

کشمیر اور تلنگانہ بھارت کا حصہ نہیں، زبردستی قبضہ کیا گیا: بھارتی رکن پارلیمنٹ
23 جولائی 2014 (14:08)
news-1406096242-2599.jpg

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرا شیکر راﺅ کی بیٹی اور ضلع نظام آباد سے بھارتی ایوان زیریں لوک سبھا کی رکن کے کویتا نے بھی پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے سچ اگل دیا اوردو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور تلنگانہ بھارت کاحصہ نہیں ہیں اور بھارت نے ان دونوں علاقوں پر زبردستی قبضہ کررکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں تلنگانہ راشٹراسمیتی پارٹی کی نمائندہ کے کویتا جو نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ کشمیر اور تلنگانہ دونوں الگ الگ علاقے ہیں تاہم آزادی کے بعد ان دونوں علاقوں کو بھارت نے زبردستی ضم کر لیا ہے۔ انہوں نے کہاہمیں جموں و کشمیر کے بارے میں حقائق کو سامنے لانا چاہیے کیونکہ بعض علاقے بھارت کا حصہ نہیں تھے،ہمیں اس کا اقرارکرتے ہوئے بین الاقوامی سرحدوں کو تبدیل کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اگر بھارت مسئلہ کشمیر حل کرتا ہے تو بجٹ میں دفاعی اخراجات میں کمی کر سکتا ہے اور یہ رقم خواتین کی فلاح و بہبود اور غربت کے خاتمے جیسے حساس مسائل پر خرچ کی جاسکتی ہے۔
 
بات تو سچ ہے ریاست حیدر آباد اور کشمیر پر بھارت نے فوج کشی کر کے قبضہ کیا تھا۔ اور امن و امان کے ذریعے کروڑوں بھوکوں کے پیٹ میں روٹی ڈالی جاسکتی ہے۔
 
Top