کزن - خالد شریف

حسان خان

لائبریرین
آج احساس ہوا ہے مجھ کو
تم نے سر پاؤں پہ رکھ کر میرے
بھیک مانگی تھی رفاقت کی جب
میں نے کچھ بننے کی دھن میں اس وقت
اور کوئی حور کوئی اپسرا پانے کے لیے
یا کسی اپنے سے مضبوط گھرانے کے لیے
تم کو تڑپایا تھا، ٹھکرایا تھا
آخری اپنی ملاقات تھی وہ
حور تو مل گئی مجھ کو لیکن
اس نے قدموں پہ کئی بار جھکایا مجھ کو
ایسے لمحوں میں خدا جانتا ہے
تم کئی بار مجھے ٹوٹ کے یاد آئی ہو

(خالد شریف)
 
Top