کرنچی ڈراپس

کرنچی ڈراپس

اجزاء

مکھن ۔۔۔ چھ اونس،

چینی ۔۔۔ 3/4 کپ،

میدہ ۔۔۔ پونے دو کپ،

دودھ ۔۔۔ دو کھانے کے چمچ،

کٹے ہوئے اخروٹ ۔۔۔ دو اونس،

چیری کٹی ہوئی ۔۔۔ دو اونس،

ونیلا ۔۔۔ ایک چائے کا چمچ،

انڈے ۔۔۔۔ دوعدد،

بیکنگ پاؤڈر ۔۔۔ پونے دو چائے کا چمچ،

سوڈا بائی کاربونیٹ ۔۔۔ ¼ چائے کا چمچ،

کٹی ہوئی کھجوریں ۔۔۔ چار اونس،

کارن فلیکس ۔۔۔ تھوڑے۔

ترکیب
مکھن اور چینی کو پھینٹ لیں اور ونیلا ملا دیں۔ ایک ایک کر کے انڈے بھی ملا دیں۔ میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور سوڈا اور چھان لیں اور انڈوں والے مرکب میں بمعہ دودھ ملادیں۔ اب کٹے ہوئے اخروٹ ، چیری اور کھجوریں بھی ملا دیں اور میدے کو اچھی طرح سے مل لیں۔ ایک چائے کے چمچ کے برابر میدہ لے کر کارن فلیکس پر ڈال کر رول کریں اور چکنائی لگی اوون ٹرے میں مناسب فاصلے پر رکھ دیں۔ گرم اوون میں 180 یا 350 پر رکھ کر پندرہ بیس منٹ تک بیک کر کے گولڈن کرلیں۔ تقریباً 35 عدد بسکٹ بنیں گے۔

مذید جانیئے
 
Top