کراچی : پولیس سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ،مقامی ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

کراچی : پولیس سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ،مقامی ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
15 جولائی 2014 (14:24)
news-1405416210-4535.jpg

کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارلحکومت میں قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر سمیت5ارکان ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کے مطابق پولیس کو گلشن بونیر میں کالعدم تنظیم کے دفتر کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بھر کی پولیس نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کو دیکھ کر چند مکانات میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 20 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا، مرنیوالوں میں ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر جواد محسود بھی شامل ہے ۔دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد پولیس کالعدم تنظیم کے مرکزی دفتر میں داخل ہوگئی جہاں سے بڑی مقدار میں مسروقہ موٹر سائیکلیں، بارودی مواد، بم بنانے کے آلات، دستی بم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے، راﺅ انوار کا کہنا ہے کہ علاقے میں اب بھی 20 سے 25 دہشت گردوں کی موجودگی کا امکان ہے جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/karachi/15-Jul-2014/123181
 
Top