'کراچی میں نیا ضلع بن سکتا ہے تو نیا صوبہ بھی بن سکتا ہے'

جاسم محمد

محفلین
'کراچی میں نیا ضلع بن سکتا ہے تو نیا صوبہ بھی بن سکتا ہے'
ویب ڈیسک

August 20, 2020


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کیماڑی کو ضلع بنانے کا فیصلہ مستر دکردیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہناہےکہ پیپلز پارٹی جعلی مینڈیٹ دکھانے کے لیے کراچی کو تقسیم کررہی ہے، فیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔


سندھ کابینہ نے کیماڑی کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی


مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کیا اس فیصلے سے متعلق عوام سے پوچھا گیا؟ اگر نیا ضلع بن سکتا ہے تو نیا صوبہ بھی بن سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہےکہ ضرور کوئی مالی مفاد ہوگا ورنہ پیپلزپارٹی عوام کی بہتری کے لیے کبھی بھی نیا ضلع نہیں بنائے گی۔

ادھر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے خبردار کیا کہ شہر کو لسانی بنیادپر تقسیم کیا گیا تو بے امنی کا نہ رُکنے والا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

ایم کیوایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد اور فاروق ستار نے بھی سندھ حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ سندھ کابینہ نے کراچی کے علاقے کیماڑی کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق کیماڑی ضلع، سائٹ، بلدیہ، کیماڑی اور ہاربر سب ڈویژنز پر مشتمل ہو گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ضلع جنوبی کا نام ضلع کراچی رکھنے کی تجویز دی اور انہوں نے کہا کہ کراچی کے باقی اضلاع کے نام بھی ان کے مشہور علاقوں سے منسوب کیے جانے چاہئیں۔
 

ظفری

لائبریرین
یہاں صرف انتظامی امور کی بات نہیں ہے ۔ یہاں مسئلہ زبان اور لسانیت کا ہے کہ سارے صوبے زبان کی بنیاد پر بنے ہیں ۔ لہذا کسی کو یہ باور کرکے کہ صوبہ کو انتظامی امور کی بنیاد پر تقسیم کردیا جائے۔ یہ بہت مشکل کام ہے ۔ پانچواں صوبہ بھی اسی بنیاد پر بنا ہے۔ مگر سرائیکی صوبے کا مسئلہ دیکھ لیں کہ پنجاب یہ تسلیم کرنے کے لیئے تیار ہی نہیں کہ سرائیکی پنجاب سے الگ ہے۔ یہی مسئلہ سندھ کے ساتھ ہے ۔
 
Top