***کبھی کہنا تو سہی***

ف۔قدوسی

محفلین
کبھی کہنا تو سہی


کسی شب کے آخری پہر میں
کبھی کہنا تو سہی
کسی رات کی ہوتی سحر میں
کبھی کہنا تو سہی
ہاتھ اٹھائے نظریں جھکائے
سراپا التجا ہوئے
کبھی کہنا تو سہی
دامن کو پھیلائے تقدیروں کو مٹھائے
پلکوں پہ جگنو سجائے
کبھی کہنا تو سہی
سر خم ہوکر،دنیا کو بھلاکر
دل کو رلا کر
کبھی کہنا تو سہی
"الٰہی اَنتَ مَطلوبِی"(مجھے تو چاہئے)​
----------------------------------------------------------------------------
 
Top