"کالنک ڈیوائس" : ہوائی آلودگی میں کمی کا طریقہ

الف نظامی

لائبریرین
کبھی آپ نے سوچا کہ جب آپ باہر سے گھر آتے ہیں تو قمیض داغدار کیوں ہو جاتی ہے۔ بنیادی طور پر اس کا ذمہ دار گاڑیوں کے دھواں ہوتا ہے جو قمیض کو گدلا کر دیتا ہے۔ یہی آلودگی سانس کے ذریعے پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے اور کئی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

اس آلودگی سے نمٹنے کے لیے بنگلور کی "گراوکی لیبز" ایک منفرد طریقہ ایجاد کیا ہے۔ اور ایک ڈیوائس "کالنک" بنائی ہے جسے گاڑیوں کے سائلنسر کے ساتھ لگایا جاسکتا ہے۔ یہ ڈیوائس سائلنسر سے نکلنے والے کاربن مواد کو اکٹھا کرتی ہے جس کو بعد ازاں پینٹنگ اور لکھائی کے لیے استعمال ہونے والی سیاھی Air Ink میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔

1469605454.png

40f1c1a69f09c3f5e9c27ab96776013c.jpg

 
Top