کارز

اظہرالحق

محفلین
پچھلے کچھ سالوں سے انیمیٹڈ فلموں نے اپنا رنگ جمایا ہے ، ان فلموں کے بنانے والوں میں پکسار(PIXAR) والے بہت آگے ہیں جنہوں نے خود اپنے سوفٹ وئر ڈائزئن کر کہ نئی نئی فلمیں تخلیق کی ہیں ۔ ۔ وہ ٹوائے سٹوری ہو یا بگ لائف ، اور فائنڈنگ نیمو کا تو جواب ہی نہیں ۔ ۔ ۔ انہیں کی طرف سے اس سال پیش کی جا رہی ہے کارز ۔۔ کاروں کی دنیا پر بنی ایک دلچسپ اور مزے دار فلم جس کی انیمیشن بھی قابل دید ہے اور کہانی بھی ۔ ۔ شیر خوار بچے سے بابوں تک سب کو یہ فلم ضرور پسند آئے گی ۔ ۔

فلم کا مرکزی کردار لائٹنک مکوئن ہے جو ایک ریسنگ کار ہے اسے آواز کا روپ دیا ہے اون ولسن نے مکوئن ایک ریس کے بعد ایک پرانے قصبے میں پہنچتا ہے جہاں اسے کوئی نہیں جانتا ۔ ۔ اور پھر اسکی ملاقات ڈوک ہڈسن سے ہوتی ہے جو اپنے زمانے کا ریس چمپین ہے ، کہانی بہت موڑ مڑتی ہے اور مکوئین ایک بار پھر ریس کے لئے تیار ہوتا ہے اور ایک جیتی ہوئی ریس کو ہار دیتا ہے صرف اپنے دوست کی خاطر ۔ ۔ ۔مگر وہ ہار ہی اسکی جیت بن جاتی ہے ۔ ۔ ۔

فلم کا سبق ہی یہ ہے کہ جیت کبھی جیت نہیں ہوتی اور ہار بھی کبھی ہار نہیں ہوتی

مزید معلومات کے لئے ۔ ۔ ۔

http://www.imdb.com/title/tt0317219/
 
Top