ڈینامک ویب سائٹ

اسد

محفلین
ویب سائٹس سٹیٹک ہو تی ہیں یا ڈائینامک۔ سٹیٹک ویب سائٹس سادہ ویب صفحات پر مشتمل ہوتی ہیں، عام طور پر ایچ ٹی ایم ایل میں تیار ہوتی ہیں اور ان کا مواد تبدیل نہیں ہوتا۔ تبدیلی کے لئے ویب صفحہ ایڈٹ کرنا پڑتا ہے۔ ڈائینامک ویب سائٹس عام طور پر ویب سکرپٹنگ زبانوں میں تیار کی جاتی ہیں، مثلاً پی ایچ پی, اے ایس پی، جاوا، پائیتھون، پرل اور C/C++ وغیرہ۔ عام طور پر سرور پر ڈیٹابیس بھی استعمال ہوتا ہے۔ سکرپٹ سرور پر بھی چلتے ہیں اور کلائنٹ کے براؤزر میں بھی۔ براؤزر میں عام طور پر جاواسکرپٹ استعمال ہوتا ہے۔ جب ہم کوئی ڈائینامک ویب سائٹ کھولتے ہیں تو سرور پر اسی وقت ایک صفحہ ڈائینامکلی تیار ہوتا ہے اور ہمارے براؤزر کو بھیجا جاتا ہے۔ سی ایم ایس استعمال کرنے والی سائٹس ڈائینامک ہوتی ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top