ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے لئے قرآنی پروگرام

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

یہ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے لئے قرآن شریف کا پروگرام ہے۔ قرآن کمپلیکس والوں کا یہ زبردست پروڈکٹ ہے۔
چند ماہ پہلے ریلیز ہوا تھا۔
اس نے موجودہ قرآن ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے تمام پروگراموں کو مات دے دی ہے۔
اس سے قبل عریس کمپنی یا حرف کپنی کا المصحف پروگرام زیادہ متعارف تھا مہنگا بہت تھا نیز صرف وورڈ میں سپورٹ تھی ان دونوں کی لیکن یہ پروگرام وورڈ کے علاوہ
ان ڈیزائن اور الیسٹریٹر نیز فوٹو شاپ کو بھی سپورٹ کرتا ہے اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کوئی بھی آیت عربی رسم الخط میں درج کرنا چاہتے ہیں تو یہ پروگرام بڑا زبردست ہے
اس کو نصب کرنے کے لئے آپ کے کمپوٹر میں عربی زبان نصب ہونی چاہئے

اس پروگرام کو آپ قرآن کمپلیکس کی ویب سائٹ سے مندرجہ اس ربط سے سے حاصل کر سکتے ہیں

یہاں دو آپشن ہیں

جہاں عربی کا لفظ نیلے رنگ سے (ھنا) لکھا ہوا ہے وہاں سے پورا پروگرام ڈاؤنلوڈ شروع ہوجائے گا
اگر آپ مرحلہ وار ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیں تو
(الجزٲ الٲول) یعنی پہلا حصہ
پھر (الجزء الثانی) دوسرا حصہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
۶۷ میگا بائٹ اس کا سائز ہے۔
امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گا۔

اس کے علاوہ محسن بھائی نے ایک دو دفعہ کسی دھاگے میں تذکرہ کیا ہے کہ تاج کمپنی والے قرآن پر بھی انہوں نے کام شروع کر رکھا ہے۔
میں نے ان سے مدد کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ جو میری طرف سے ہوسکے گا ان شاء اللہ کروں گا۔
محسن بھائی اس دھاگے پر تشریف لائیں تو وہ بھی اس پروگرام کو دیکھ لیں ممکن ہے کچھ معلومات ملنے میں کام آ سکے۔
والسلام
 

عبدالرحمٰن

محفلین
راسخ بھائی دیر سے جواب دینے پر معذرت خواہ ہوں۔
دراصل میں اس بارے آپ کے بلاگ اور قرآن کمپلیکس کی سائٹ پر دیکھ چکا تھا اور میرا اس زمرے میں کافی پہلے گزر ہوا تھا۔ ابھی نظر پڑی تو چلا آیا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔ اور اسی طرح دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 

رضا

معطل
میرے پاس انسٹال تو ہوگیا ہے۔۔۔لیکن چل نہیں رہا۔۔
کوئی حل بتائیں۔۔۔۔
problempp5.gif
 

رضا

معطل
مسئلہ ہے تو نہيں چل رہا۔۔
ایک دفعہ نہیں کئی دفعہ انسٹال کرچکا ہوں۔۔لیکن نہیں چلا۔۔۔
میرے خیال میں حصہ اول اور دوسرا حصہ کا مسئلہ ہوگا۔۔حصہ اول سے انسٹال تو ہوگیا۔مگر دوسرے حصے کو کہاں رکھوں؟؟؟
 
السلام علیکم
اس مصحف کے دو حصے ہیں ایک میں تو مصحف پروگرام کی فائلز ہیں دوسرے میں Font.exeکی فائل ہو گی پہلے فانٹ اسٹال کر لیں پھر پروگرام۔
 
Top