ڈیرہ بگٹی: لوٹی اور پیرکوہ میں سوئی گیس کی دو پائپ لائنیں دھماکے سے تباہ

ڈیرہ بگٹی: لوٹی اور پیرکوہ میں سوئی گیس کی دو پائپ لائنیں دھماکے سے تباہ

ڈیرہ بگٹی…ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی اور پیرکوہ میں سوئی گیس کی دو پائپ لائنوں کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔پائپ لائنیں تباہ ہونے سے کنوئیں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں پیش آیا جب نامعلوم افراد نے کنوئیں نمبر تین سے پلانٹ جانے والی 8 انچ گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا جس کے بعد کنوئیں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ دوسرا واقعہ پیرکوہ میں پیش آیا جب سولہ نمبر کنوئیں سے پلانٹ جانے والی 16 انچ گیس پائپ لائن کو بھی دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ پی پی ایل حکام کے مطابق متاثرہ پائپ لائنوں کی مرمت کا کام بدھ کو کیا جائے گا۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=139978
 
Top