ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کعنان

محفلین
ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
21 اکتوبر 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔


نیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے غیر معیاری اور ناقص کھانوں بالخصوص گوشت کے حوالے سے سینکڑوں ریسٹورنٹ اور فیکٹریاں سیل کرنے والی متحرک افسر عائشہ ممتاز کو عہدے سے ہٹا دیا۔ انکی جگہ رافعہ حیدر کو ڈائریکٹر آپریشنز تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ ممتاز کو اعلیٰ افسران کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کے الزام کو بنیاد بنا کر عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔

عائشہ ممتاز کو سیل اور جرمانہ کیے گئے ریسٹورنٹس اور فیکٹریوں کو دوبارہ کھلوانے پر اپنے افسران سے شدید تحفظات تھے جس پر عائشہ ممتاز اور اعلیٰ افسران کے درمیان رسہ کشی کی صورت حال پیدا ہو چکی تھی تاہم آج انہیں اعلیٰ حکام کی مداخلت پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے عائشہ ممتاز کو غیر معیاری کھانے تیار کرنے والے ریسٹورنٹس اور فیکٹریوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے حوالے سے عوام میں بے حد مقبولیت حاصل ہے ۔

ح
 
Top