چھوٹے چور جیلوں‘ بڑے چور اسمبلیوں میں: عمران خان

فرخ

محفلین
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں اگر سپریم کورٹ کی آزادی ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو عدلیہ کی آزادی کی تحریک کی منزل گوجرانوالہ میں نہیں رکے گی بلکہ اسلام آباد جاکر دم لے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ بڑے چور اسمبلیوں میں اور چھوٹے چور جیلوں میں قید ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے۔ وہ گذشتہ روز اندرون شہر میں پارٹی دفاتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر میاں محمود الرشید سمیت دیگر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ امیر ٹیکس نہ دیں اور غریبوں سے ٹیکسوں کے ذریعے ریونیو اکٹھا کرکے آپس میں لوٹ مار کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آزاد پاکستان چاہتے ہیں جو کسی غیرملک کا غلام نہ ہو اور اپنی افواج کے ذریعے یا ڈالروں کے عوض اپنے شہریوں کو نہ مروائے۔ انہوں نے کہاکہ آج میڈیا اور عدلیہ آزاد ہیں‘ سپریم کورٹ نے این آر او کو غیرقانونی قرار دے کر حکومت کے خلاف فیصلہ دیا۔ یہ بہت بڑی تبدیلی ہے اور ایک نئے پاکستان کی ابتداء ہو چکی ہے۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
میں جناب عمران خان سے متفق ہوں۔ لیکن مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں 1951 سے آج تک لوگوں‌نے بہت سارے اقسام کےاین آر او سے فوائد اٹھائے ہیں اوراگر اب ہم صرف پی پی پی سے مطالبہ کریں کہ وہ اپنے آپ کوخود ہی انصاف کے کٹہرے میں لائے تو یہ نہ صرف ناممکن بالکہ ایک طرح‌سے زیادتی بھی ہوگی پی پی پی کے ساتھ۔

میری رائے میں اس کا صرف ایک ہی حل ہے جمہوریت اور صرف جمہوریت۔۔۔۔انتظار کریں انتخابات کا ، اور اگلے انتخابات میں پی پی پی کو اور ہر اس ادارے یا شخص کو جس نے امانت میں خیانت کی ہے عوام کی عدالت میں پیش کریں اور فیصلہ بھی عوام پر چھور دیں۔
 

arifkarim

معطل
عمران چاہے جیسا بھی ہے۔ سچ کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتا۔ جو مثال اسنے دی ہے، وہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ہر ملک کی زینت ہے۔ بڑے چور ڈاکو یعنی سیاست دان و بینکسٹرز اسمبلیوں میں‌ہوتے ہیں، جبکہ چھوٹے چور و غنڈے جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے۔ :)
 
Top