چکوترے کے ساتھ ادويات لينا خطرناک ہے

179236418510632395959741842814515393235.jpg

ڈاکٹروں نے متنبہ کيا ہے کہ لوگوں کے علم ميں نہيں ہے کہ اگر چکوترے کو مخصوص ادويات کے ساتھ کھايا جائے تو وہ خطرناک ہو سکتا ہے-
طبي ماہرين کا کہنا ہے کہ چکوترے کے ساتھ مخصوص ادويات لينے سے دوا آنتوں اور جگر ميں تحليل ہو کر ختم نہيں ہو جاتی جس کی وجہ سے جسم ميں دوا کي مقدار بڑھ جاتي ہے-
جن تحقيق دانوں نے پہلی بار چکوترے اور ادويات کے درميان يہ خطرناک رابطہ دريافت کيا تھا انہوں نے کينيڈا کي ميڈيکل ايسوسی ايشن جرنل ميں لکھا ہے کہ ايسی ادويات ميں اضافہ ہو رہا ہے جو چکوترے کے ساتھ کھانے سے خطرناک ثابت ہو سکتی ہيں-
کينيڈا کے لاسن ريسرچ انسٹی ٹيوٹ کي ٹيم کا کہنا ہے کہ سنہ دو ہزار آٹھ ميں ايسی ادويات کي تعداد 17 تھی ليکن سنہ دو ہزار بارہ ميں يہ تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی ہے-
جو ادويات چکوترے کے ساتھ مل کر خطرناک ثابت ہو سکتی ہيں ان ميں بلڈ پريشر کی ادويات، سرطان اور کوليسٹرول کم کرنے کی ادويات اور عضو کی منتقلی (ٹرانسپلانٹ) کے بعد لی جاني والی ادويات بھی شامل ہے-
چکوترے ميں موجود کيمائی مادے جسم کے اندر پائے جانے والے اس خامرے کو ناکارہ بنا ديتے ہيں جو دوا کو کيميائی عمل کے ذريعے توڑ کو تحليل کر ديتا ہے- اس کے نتيجے ميں دوا کی زيادہ مقدار نظام انہضام سے بچ جاتی ہے جس کے باعث جسم ميں دوا کی مقدار زيادہ ہو جاتی ہے-
ايک مريض نے جب بلڈ پريشر کي دوا فيلوڈپين چکوترے کے رس کے ساتھ لی تو اس کے جسم ميں دوا کی تين گنا زيادہ مقدار پائی گئی-
"چکوترے کے جوس کے ساتھ ايک گولی کھانے کا مطلب ہے کہ پانی کے ساتھ پانچ سے دس گولياں کھانا- لوگ کہتے ہيں اس پر يقين کرنا مشکل ہے ليکن ميں يہ ثابت کرسکتا ہوں-"
ڈاکٹر ڈيوڈ بيلی
چکوترے کے ساتھ مختلف ادويات کے ذيلی اثرات بھی مختلف ہوتے ہيں جن ميں پيٹ ميں جريان خون، دل کی بے ترتيب دھڑکن، گردوں کو نقصان پہنچنا اور فوری موت شامل ہيں-
تحقيق دانوں ميں سے ايک ڈاکٹر ڈيوڈ بيلی نے بی بی سی کو بتايا ’چکوترے کے رس کے ساتھ ايک گولی کھانے کا مطلب ہے کہ پانی کے ساتھ پانچ سے دس گولياں کھانا- لوگ کہتے ہيں اس پر يقين کرنا مشکل ہے ليکن ميں يہ ثابت کرسکتا ہوں-‘
تحقيقي رپورٹ ميں کہا گيا ہے ’ہميں يہ معلوم ہوا ہے کہ اس نقصان کے بارے ميں طبی عملے کو بھي آگاہی نہيں ہے- جب تک ان کو آگاہی نہيں ہو گی تب تک اس کو روکا نہيں جا سکے گا اور لوگوں کو چکوترے کے استعمال کی تلقين کرتی جاتی رہے گی-
تحقيق ميں کہا گيا ہے کہ ديگر نارنج کے پھلوں جيسے کہ اشبيليہ کے مالٹے کے، جن سے جيم بھي تيار کيا جاتا ہے، وہی اثرات ہوتے ہيں اگر اس کے ساتھ دوا کھائی جائے-
رائل فارماسوٹيکل سوسائٹيی کے نيل پٹيل کہتے ہيں ’چکوترا ہی صرف نقصان دہ نہيں ہوتا- مثال کے طور پر اگر جراثيم کش ادويات دودھ کے ساتھ لی جائيں تو ان کا جسم ميں گھلنے ميں وقت زيادہ لگتا ہے-‘
بشکریہ فیس بک
 
Top