چڑیا گھر کا ہاتھی

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چڑیا گھر کا ہاتھی


حسن عابدی


مِرے چڑیا گھر کا ہاتھی
میرا سارے دن کا ساتھی

مِرے پاس کھلونا گھر ہے
سب کچھ اس کے اندر ہے

کہیں ریچھ ، کہیں بندر ہے
کہیں چیتا شیر ببر ہے

اک راج ہنس کا جوڑا
اور ایک دریائی گھوڑا

تیز آنکھوں والا گیدڑ
لمبی دُم والا لومڑ

ایک گینڈا ، موٹا تازہ
بس بند کرو دروازہ

مرے پاس کھلونا گھر ہے
لیکن سب سے بہتر ہے

مرا پیارا پیارا ہاتھی
مرا سارے دن کا ساتھی

ہاتھی پر ایک عماری
رکھی ہے کتنی پیاری

اب سیر کی ہے تیّاری
بیٹھے گی چار سواری

اے پپّو ، کلّو ، تاری
سب آؤ باری باری

گُھومیں گے جنگل جنگل
کچھ دُور چلیں گے پیدل

ہاتھی چلتا ہے تھل تھل
بجتی ہے پاؤں میں پایل

لو آئے جُھوم کے بادل
رستے میں ہوگا جل تھل

اب کام آئے گا ہاتھی
مرا پیارا پیارا ہاتھی
مرے سارے دن کا ساتھی



------oo------
 
Top