چاہے حکومت چلی جائے پیسے واپس ملنے تک انہیں نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
چاہے حکومت چلی جائے پیسے واپس ملنے تک انہیں نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
12 نومبر ، 2020

234516_6632805_updates.jpg

ان سب کو خطرہ ہےکہ یہ لوگ جیلوں میں جائیں گے، وزیراعظم عمران خان،فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ جیب کترے مجھ پردباؤ ڈال رہے ہیں کہ این آر او نہ دیا تو حکومت گرادیں گے، چاہے اقتدار چلا جائے انہیں این آر او نہیں دوں گا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) بل میں بلیک میل کیا اور دوسری طرف یہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ کون این آر او مانگ رہا ہے۔

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ چاہے میری حکومت بھی چلی جائے پیسے واپس ملنے تک انہیں نہیں چھوڑیں گے، ان سب کو خطرہ ہےکہ یہ لوگ جیلوں میں جائیں گے، انہوں نے اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں، ان کی سیاست کا مقصد پیسہ بچانا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ختم کردو تاکہ ان کےکیس ختم ہوجائیں، ملک میں اقتدار میں آؤ اور پیسہ بناؤ کا سسٹم بن گیا تھا،یہ چاہتے ہیں کہ پیسہ بنائیں اور کوئی پکڑے بھی نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سارے کیس ان دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے خلاف بنائے ہیں ہم نے نہیں،آصف زرداری کو نواز شریف نے جیل میں ڈالا، ہمارے دور میں صرف شہباز شریف پرکیس بنا۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ اپنی انا ختم کرکے ملک کےلیے قرضے مانگے ہیں، کورونا کے دوران وزیراعظم ہاؤ س کے خرچے 30 فیصدکم کیے گئے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
مُجھے مَارو۔ بَس کر دو اے کپتانِ اعظم۔ بس، کوئی نیا رٹا لگاؤ ڈئیر۔
سمجھا کریں نا! یہ بیان تواتر کیساتھ انہیں دیا جا رہا ہے جو ہمیشہ سے اس ملک میں این آر او دیتے چلے آئے ہیں :)
خان اعظم دراصل اسٹیبلشمنٹ کی اس انتہائی غلط روش کو ختم کرنا چاہ رہے ہیں جس کے تحت عدالت سے سزا یافتہ قومی مجرموں کو ڈھیلیں اور ڈیلیں دے کر واپس اقتدار سونپ دیا جاتا رہا ہے۔
 
Top