چاک دل چاک گریبان لیے پھرتا ہوں

درویش بلوچ

محفلین
چاک دل، چاک گریبان لیے پھرتا ہوں
ایک ویران گلستان لیے پھرتا ہوں
ایک وہ روز نئے جلوے دکھا دیتی ہے
ایک میں دیدۂ حیران لیے پھرتا ہوں
میں پگھل جاؤں کوئ پڑھ کے سنائے ایسے
میں مسلمانوں میں قرآن لیے پھرتا ہوں
اب مسیحا کی نہیں کوئ ضرورت ہم کو
اب تو ہر زخم کا درمان لیے پھرتا ہوں
کوچہء یار میں درویش بڑی مدت سے
میں ہتھیلی پہ دل و جان لیے پھرتا ہوں
 

فاخر رضا

محفلین
میں پگھل جاؤں کوئ پڑھ کے سنائے ایسے
میں مسلمانوں میں قرآن لیے پھرتا ہوں

کیا بات ہے ماشاءاللہ. جیتے رہو بھائی، خوب لکھتے ہو. لکھتے رہو
 

درویش بلوچ

محفلین
میں پگھل جاؤں کوئ پڑھ کے سنائے ایسے
میں مسلمانوں میں قرآن لیے پھرتا ہوں

کیا بات ہے ماشاءاللہ. جیتے رہو بھائی، خوب لکھتے ہو. لکھتے رہو
حوصلہ افزائ کا بہت بہت شکریہ محترم بھائ.. دیکھتے ہیں ہمارے پیارے استاد محترم کیا فرماتے ہیں.
 
Top