چاند پہ تکرار.....آپ عوام کیا کہتےہو؟

علی خان

محفلین
چاند پر تکرار کی باتیں تو ہوتی رہیں گی۔
مگر آج میں آپ دوستوں کے ساتھ 2 تصاویر شیئر کروارہا ہوں۔ یہ تصاویر میں نے اپنے موبائل سے ضلع صوابی میں اپنے گھر کے باہر سے کینچی تھیں۔
یہ تصاویر ہمارے طرف ووسرے روزے اور باقی پاکستان کی پہلے روزے کی شام بعد از افطار کی ہیں۔ اسمیں آپ دوست حضرات چاند کو واضح انداز سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔
دوسری بات عید کے چاند کے متعلق۔ آج ہماری طرف عید ہے۔ اور کل شام میرے 2 ماموں نے عید کا چاند دیکھا تھا۔ یہ دونوں حضرات صوم و صلواۃ کے بابند انسان ہیں، ان میں ایک عالم ہے، اور مدرسہ چلاتے ہیں۔ جسمیں بچے شرعی علم حاصل کرتے ہیں۔ مطلب انکے مدرسے سے عالم فارع ہوتے ہیں۔ یہ بتاتا چلوں، کہ صرف میرے گاوں میں 8 لوگوں نے چاند دیکھا تھا۔ اور اسکی گواہی دی تھی۔
نوٹ: کیا پہلے روزے کی شام کو چاند اتنا واضح دیکھائی دے سکتا ہے۔ یہی میرا سوال ہے۔
تصاویر:
34y48jn.jpg
2safpj7.jpg
 
احمد علی

محفلین
م

میرےبھائی یہ تصاویر والا چاند تو 3 تاریخ سے بھی بڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں جھو ٹ بول رہے ہو؟؟؟؟؟؟؟
 
علی خان

محفلین
Ahmad Ali
نہیں بھائی۔ آپ اسکی Propertiesچیک کرسکتے ہیں۔ یہ تصاویر 22 جولائی کو ہی لی گئی تھیں۔ اور میں اللہ کو حاضر ناضر جان کر یہاں پر یہ بات کررہا ہوں۔
 
علی خان

محفلین
اور یہ چاند بڑا نہیں ہے۔ یہ اسکی روشنی کا حالہ بھی اسکے دیکھائی دے رہا ہے۔ میرے پاس نوکیا c3موبائل فون ہے۔ اور یہ تصاویر میں نے زووم کرکے لی ہیں۔ اور یہ اپکو پتہ ہوگا، کہ زووم کرنے کے بعد تصاویر اتنی اچھی نہیں آتی ہیں۔ باقی رہی جھوٹ کی بات تو میں کیوں جھوٹ بولوں۔ کیا یہاں پر کوئی مجھے جھوٹ بولنے پر ایواڈ دے رہا ہے۔اور اِس ایوارڈ کو پانے کے لئے اتنا بڑا جھوٹ بولوں۔ نہیں میرے بھائی میں صرف اپنی بات کی وضاحت کر رہا ہوں۔ میں اُن لوگوں میں سے نہیں جو تھوڑی سی واہ واہ کے لئے جھوٹ بولے۔ اُمید ہےآپ میری بات کا بُرا نہیں منائیں گے۔ اور میرے الفاظ کو ایک سچ گوہ کی نظر سے دیکھیں گے۔
 
طالوت

محفلین
چاند شکلی اعتبار سے تو کسی بھی تاریخ کا معلوم نہیں ہوتا ، میرے خیال میں تصویر لیتے ہوئے کافی گڑ بڑ ہوئی ہے۔ ماہرین موبائلیات اس پر روشنی ڈالیں تو پتہ چلے کہ معاملہ کیا ہے۔

بہرحال تصویر ایک طرف رکھئیے ، اگر پاکستان ایک ریاست ہے اور اس میں کسی ایک صوبے یا علاقے سے چاند کی گواہیاں موصول ہو جاتی ہیں اور صوبائی حکومت بھی اسے تسلیم کر لیتی ہے تو اسے پورے پاکستان میں اور وفاقی حکومت کو تسلیم کرنے میں مشکل کیا ہے ؟ سادہ سی بات ہے کہ آپ تو اپنے ہی ملک کے ایک مخصوص حصے میں بسنے والے مسلموں کی گواہی سے انکار کرتے ہیں۔ تو پھر عیدیں ہی ہوویں اور انتشار بھی بڑھے۔
 
Top