نصیر الدین نصیر چاند تارے ہی کیا دیکھتے رہ گئے

الف نظامی

لائبریرین
چاند تارے ہی کیا دیکھتے رہ گئے​
ان کو ارض و سماء دیکھتے رہ گئے​
ہم درِ مصطفیٰ دیکھتے رہ گئے​
نور ہی نور تھا دیکھتے رہ گئے​
جب سواری چلی جبرئیل امیں​
صورتِ نقشِ پا دیکھتے رہ گئے​
وہ گئے عرش پر اور روح الامیں​
سدرۃ المنتہی دیکھتے رہ گئے​
نیک و بد پہ ہوا ان کا یکساں کرم​
لوگ اچھا برا دیکھتے رہ گئے​
وہ امامت کی شب وہ صفِ انبیا​
مقتدی مقتدا دیکھتے رہ گئے​
پڑھ کے روح الامیں سورہ ء والضحی​
چہرہ ء مصطفیٰ دیکھتے رہ گئے​
ہم گنہگار تھے مغفرت ہو گئی​
خود نِگر پارسا دیکھتے رہ گئے​
میں نصیر آج لایا وہ نعتِ نبی​
نعت گو منہ میرا دیکھتے رہ گئے​
سید نصیر الدین نصیر رحمۃ اللہ علیہ​
 

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
اللھم صلی علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم
کیا خوب شان بیان فرمائی ہے محترم نصیر صاحب نے
بہت خوب شراکت محترم الف نظامی صاحب
 

فاخر

محفلین
چاند تارے ہی کیا دیکھتے رہ گئے
ان کو ارض و سماء دیکھتے رہ گئے

ہم درِ مصطفیٰ دیکھتے رہ گئے
نور ہی نور تھا دیکھتے رہ گئے

جب سواری چلی جبرئیل امیں
صورتِ نقشِ پا دیکھتے رہ گئے

وہ گئے عرش پر اور روح الامیں
سدرۃ المنتہی دیکھتے رہ گئے

نیک و بد پہ ہوا ان کا یکساں کرم
لوگ اچھا برا دیکھتے رہ گئے

وہ امامت کی شب وہ صفِ انبیا
مقتدی مقتدا دیکھتے رہ گئے

پڑھ کے روح الامیں سورہ ء والضحی
چہرہ ء مصطفیٰ دیکھتے رہ گئے

ہم گنہگار تھے مغفرت ہو گئی
خود نِگر پارسا دیکھتے رہ گئے

میں نصیر آج لایا وہ نعتِ نبی
نعت گو منہ میرا دیکھتے رہ گئے

سید نصیر الدین نصیر رحمۃ اللہ علیہ​

یہ نعت سب سے پہلے میں نے انسٹا گرام کے ’ریل ‘ سیکشن میں سنا تھا ، جسے میلاد رضا قادری نے اپنی آواز دی ہے ۔
کلام میں جاذبیت اور استادانہ مہارت تھی ؛ اس لئے گوگل پر سرچ کیا ، تو براہِ راست محفل کا لنک سامنے آگیا ، پتہ چلا کہ یہ نعت پیر نصیرالدین علیہ الرحمہ کی لکھی ہوئی ہے۔ سبحان اللہ !!

بہت عمدہ اور دلکش نعت پاک ہے ۔
یوٹیوب کا یہ لنک ہے:
نعت پاک: پیر نصیر الدین نصیرؔ
 

سیما علی

لائبریرین
ہم گنہگار تھے مغفرت ہو گئیخود نِگر پارسا دیکھتے رہ گئےمیں نصیر آج لایا وہ نعتِ نبینعت گو منہ میرا دیکھتے رہ گئے​
محمدؐ شمعِ محفل بود، شب جائے کہ من بودم
خدا تھا میرِ مجلس لا مکاں کی بزم میں خسرو
سبحان اللہ سبحان اللہ
اللھم صلی علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم
بہت اعلیٰ شراکت نظامی صا حب
جزاک اللہ خیرا کثیرا
 
Top