پی ٹی سی ایل نے 100Mbps تک نئے براڈ بینڈ پیکجز متعارف کروادئیے

پی ٹی سی ایل نے اپنی مارکیٹ پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے موجودہ ڈی ایس ایل براڈ بینڈ پیکجز میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔ جن میں زیادہ سپیڈ والے پیکجز میں نمایاں کمی کی گئی ہے ۔ پی ٹی سی ایل نے کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی پی ٹی سی ایل کے اس سوچ کی عکاسی کرتی ہے جو ملک میں زیادہ سے زیادہ صارفین کو تیز ترین انٹرنیٹ سے جوڑنے کی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے بارے میں کون نہیں جانتا۔ پی ٹی سی ایل کی جب سے نجکاری ہوئی ہے تب سے کمپنی نے بہت زیادہ ترقی کی ہے اور اب تو پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ انڈسٹری کا بادشاہ ہے۔ لیکن پاکستان میں تھری جی اور فورجی کی نیلامی کے بعد تمام ٹیلی کام آپریٹر نے تیز ترین انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنا شروع کر دی ہیں ۔ جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل پر پریشر بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ اپنے براڈ بینڈ پیکجز کی قیمتوں میں ۔۔۔مزید پڑھنے کے لئے نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں:

http://www.urducentral.pk/ptcl-announces-new-up-to-100mbps-dsl-broadband
 
محمد امین

لائبریرین
1 سے 4 ایم بی پی ایس والے پیکیج تو سنبھالے نہیں جا رہے ان سے۔۔۔ بہت خراب سروس اور سپورٹ ہے۔۔۔
 
سو ایم بی کی بینڈوڈتھ کے لئے کیا ڈی ایس ایل استعمال کیا جا رہا ہے یا کوئی اور طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے؟
 
تجمل حسین

محفلین
سو ایم بی کی بینڈوڈتھ کے لئے کیا ڈی ایس ایل استعمال کیا جا رہا ہے یا کوئی اور طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے؟
میری معلومات کے مطابق اس کے لیے فائبر کیبل استعمال کی جارہی ہے جو کہ ابھی کچھ خاص خاص علاقوں میں ہی فراہم کی گئی ہے اور جہاں فراہم کی گئی ہے وہاں بھی ایکسچینج والے اکثر اوقات کنکشن لگوانے والے کو معلومات نہ ہونے کی وجہ سے کاپر کیبل کا کنکشن ہی فراہم کردیتے ہیں جو کہ بعد میں مسائل پیدا کرتا ہے۔ فائبر کیبل کی نشانی یہ ہے کہ کیبل موٹی ہوتی ہے اور اس کے لیے راؤٹر/موڈیم بھی ڈی ایس ایل موڈیم سے مختلف ہوتا ہے۔
 
غالباً فائبر کیبل گھر تک نہیں بچھائی جاتی ہوگی بلکہ ڈی بی تک آتی ہوگی۔ اس سے آگے CAT6 یا CAT7 گھر تک دی جاتی ہوگی جسے براڈ بینڈ راؤٹر سے منسلک کیا جاتا ہوگا۔
 
تجمل حسین

محفلین
غالباً فائبر کیبل گھر تک نہیں بچھائی جاتی ہوگی بلکہ ڈی بی تک آتی ہوگی۔ اس سے آگے CAT6 یا CAT7 گھر تک دی جاتی ہوگی جسے براڈ بینڈ راؤٹر سے منسلک کیا جاتا ہوگا۔
جی بالکل لیکن جو واقف کار ہیں یا بینک وغیرہ ہیں انہیں گھر یا آفس تک فائبر کیبل ہی فراہم کی جاتی ہے۔ :cool:
 
جی بالکل لیکن جو واقف کار ہیں یا بینک وغیرہ ہیں انہیں گھر یا آفس تک فائبر کیبل ہی فراہم کی جاتی ہے۔ :cool:
CAT6 یا CAT7 بھی اگر گھر تک پہنچا دی جائے تو کافی ہے، کیونکہ یہی آپ کو 1000 ایم بی پی ایس یا اس سے زیادہ دے سکتی ہے۔ :)
 
Top